پی ٹی آئی پنجاب میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑکی تیاریاں مکمل

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ نے پارٹی کی صوبائی تنظیم کی گزشتہ سال کی کارکردگی کی روشنی میں سخت اقدامات کے اعلان کے ساتھ بڑی تبدیلیوں کا عندیہ دیا ہے اور کارکنان سے بھرپور تعاون کی توقع ظاہر کی ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر جاری بیان میں عالیہ حمزہ نے کہاکہ وہ 28 جنوری کو چیف آرگنائزر پنجاب کے عہدے پر فائز ہوئیں اور اب ہر کارکن کی کارکردگی کا جائزہ عوام کے سامنے پیش کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی برطانیہ کا خاتون کی تقریر سے اظہار لاتعلقی ،ٹوئٹ ڈیلیٹ کردیا

انہوں نے وضاحت کی کہ آج تک کسی ریجن، ضلع یا یونین کونسل میں نوٹیفکیشن ان کی مرضی کے مطابق جاری نہیں ہوا، کیونکہ تمام ریجنل صدور پہلے سے مقرر تھے اور ضلعی تنظیموں کی تقرریاں بھی سابقہ انتظامات کے مطابق ہوئی ہیں۔

عالیہ حمزہ نے مزید کہاکہ گزشتہ سال کی کارکردگی کی بنیاد پر وہ کچھ سخت فیصلے کرنے والی ہیں اور توقع ہے کہ تمام کارکنان ان کے اقدامات میں ساتھ دیں گے۔

واضح رہے کہ پنجاب میں اس وقت پی ٹی آئی پنجاب کی تنظیم مکمل خاموش ہے، اور عمران خان کی رہائی کے لیے کوئی حکمت عملی نہیں بنائی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان تحریک انصاف سے مزید مذاکرات نہیں ہونے چاہئیں ، گورنر سندھ کامران ٹیسوری

 

Scroll to Top