پٹہکہ وادی نیلم سے مظفرآباد آنے والی بس حادثے کا شکار، 10 مسافر زخمی

نیلم (29 دسمبر 2025): پٹہکہ وادی نیلم سے مظفرآباد آنے والی مسافر بس کو کہوڑی کے مقام پر حادثہ پیش آیا۔ مسافر بس سڑک پر الٹ گئی، جس کے نتیجے میں تقریباً 10 افراد زخمی ہوئے۔

زخمیوں میں خواتین بھی شامل ہیں جبکہ تین افراد کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بالائی نیلم: عوام نے خود 3500 فٹ پائپ لائن بچھا کر پانی کی فراہمی یقینی بنائی

حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات کا فوری طور پر تعین کیا جا رہا ہے اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر موجود ہیں تاکہ زخمیوں کو فوری علاج فراہم کیا جا سکے۔

Scroll to Top