اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام مسلم لیگ (ن) آزادکشمیر کی قیادت کے ہمراہ آج 22نومبر بروز پیردن 12 بجے اہم پریس کانفرنس کریں گے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام کی پریس کانفرنس کےدوران اہم شخصیات مسلم لیگ(ن) میں شمولیت کا اعلان کرینگی۔
یہ بھی پڑھیں: بلیک میل کرنے کی سیاست اب نہیں چلے گی، امیر مقام کاسہیل آفریدی کو ردعمل
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام مسلم لیگ(ن) کی قیادت کے ہمراہ آج22نومبر کو دن 12 بجے اہم پریس کانفرنس کرینگے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام کی پریس کانفرنس میں سابق وزیر حکومت وامیدوار اسمبلی حلقہ شرقی باغ سردار میر اکبر،مسلم لیگ (ن) کے چیف آرگنائزر وامیدوار اسمبلی کھاوڑہ ثاقب مجید راجا، امیدوار اسمبلی سماہبی چوہدری محمد رزاق مسلم لیگ(ن) میں شمولیت کا اعلان کرسکتے ہیں۔
گزشتہ روزوزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام سے اسلام آباد میں سابق امیدوار اسمبلی بھمبرتحصیل سماہنی چوہدری محمد رزاق اور میر پور کے سابق ڈویژنل صدر راجہ رزاق کشمیری نے ملاقات تھی۔
ملاقات میں سابقہ امیدوار اسمبلی بھمبر تحصیل سماہنی چوہدری محمد رزاق نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اصولی فیصلہ کیا جس کا باضابطہ اعلان پریس کانفرنس میں کرینگے
ثاقب مجید راجا نے بھی ایک روز قبل مشتاق احمد منہاس کی بیٹی کی شادی تقریب میں انجینئر امیر مقام سے ملاقات کی تھی۔
ابھی تک یہ طے نہیں کہ آیا یہ تینوں شخصیات آج ہی شمولیت اختیار کرینگی یا کسی ایک نے ہی شمولیت اختیارکرنی ہے ۔
دوسری طرف مظفرآباد سے سردار تبارک اور چوہدری شہزاد بھی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کے خواہشمند ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پیپلزپارٹی کوٹلی کو بڑا جھٹکا، مرکزی رہنما الطاف بھٹی ساتھیوں سمیت ن لیگ میں شامل
یاد رہے کہ ثاقب مجید راجا،سردار میراکبرکی شمولیت پر ان کے حلقے میں مسلم لیگ(ن) کے رہنمائوں کی شدید مخالفت کی جا رہی ہے۔
کھاوڑہ میں چوہدری شفقت بھی میدان میں اترے ہیں اور بڑامشاورتی اجلاس بلا کر قیادت کو واضح پیغام دیا ہے، مشاورتی اجلاس میں سابق وزیر حکومت، سینئر سیاستدان راجہ عبدالقیوم خان نے بھی شرکت کی ہے جبکہ کچھ قائدین ثاقب مجید راجا کیساتھ بھی کھڑے ہیں۔




