ایک نوجوان بنگلہ دیشی لڑکی نے کہا ہے کہ بھارت کے مقابلے کے لیے ہر گھر میں ہر فرد کو تربیت دینا ضروری ہے ۔
انہوں نے کہا میں نے ‘خودیرام’ کو نہیں دیکھا، میں نے ‘آزاد’ کو نہیں دیکھا، لیکن میں نے عثمان ہادی کو دیکھا ۔ ہادی ایک انقلاب تھا ، ایک انقلابی رہنما تھا ۔ ہمیں عثمان ہادی کا خواب پورا کرنا ہے ۔
لڑکی نے اپنے پیغام میں تاریخی اور معاصر انقلابی شخصیات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ عثمان ہادی نے اپنی قیادت اور جدوجہد سے عوام کے لیے تحریک پیدا کی ۔ ان کے مطابق ہادی کی بصیرت اور قربانی آج بھی نوجوانوں کے لیے رہنمائی کا ذریعہ ہے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:بنگلہ دیش: عثمان ہادی کے قتل میں ملوث را ایجنٹوں کے ناقابل تردید شواہد سامنے آگئے
ماہرین کے مطابق ایسے بیانات میں قوم پرستانہ اور انقلابی جذبات کی جھلک دیکھی جا سکتی ہے اور یہ نوجوانوں میں تاریخی شخصیات اور وطن سے وابستگی کے احساس کو جگانے کی کوشش کرتے ہیں۔
بیان میں یہ بھی زور دیا گیا کہ قوم کو مضبوط اور خودمختار بنانے کے لیے ہر فرد کو تعلیم، تربیت اور شعور کی ضرورت ہے تاکہ وہ مستقبل میں چیلنجز کا مقابلہ کر سکے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:عثمان ہادی کا قتل، بنگلہ دیش میں بھارت مخالف مظاہرے،مودی نواز 2اخباروں کے دفاتر نذر آتش




