ممبئی : بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے لیے بھارتی ٹیم کا باضابطہ اعلان کر دیا ۔
بی سی سی آئی کے مطابق ٹی 20 ورلڈکپ کے لیے ٹیم کی کمان جارح مزاج بیٹر سوریا کمار یادیو سنبھالیں گے، بیٹنگ لائن اپ میں ابھیشک شرما ، سنجو سیمسن، تلک ورما ، ہاردک پانڈیا اور شیوم ڈوبے بھی بھارتی پلیئنگ 11کا حصہ ہیں ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:انڈر 19 ایشیا کپ : فائنل ٹاکرا آج پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا
ان کے علاوہ اکشر پٹیل ، رنکو سنگھ ، جسپریت بمراہ ، ہرشیت رانا اور ارشدیپ سنگھ بھی ٹیم میں شامل ہیں ، کلدیپ یادیو، ورن چکرورتی ، واشنگٹن سندر اور ایشان کشن کو بھی بھارتی سکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے ۔
بھارتی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے نائب کپتان شبمن گل اس مرتبہ ورلڈکپ اسکواڈ میں جگہ بنانے میں ناکام رہے ہیں اور ان کی عدم موجودگی میں اکشر پٹیل کو ٹیم کا نیا نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے جبکہ وکٹ کیپنگ کی ذمہ داری ایشان کشن اور سنجو سیمسن ذمے ہے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پی ایس ایل 11 :غیر ملکی کھلاڑیوں کیلئے دروازے کھل گئے، مظفرآباد، گلگت شارٹ لسٹ
واضح رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 7 فروری 2026 سے بھارت اور سری لنکا میں کھیلا جائے گا ، جہاں دنیا بھر کی مضبوط ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لیے آپس میں مدمقابل آئیں گی ۔ بھارتی ٹیم اس اہم ایونٹ میں شاندار کارکردگی دکھانے کے لیے پُرعزم دکھائی دے رہی ہے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:عرب فیفا کپ فائنل کا سنسنی خیز مقابلہ ، مراکش نے اُردن کوشکست دیدی




