مظفر (کشمیر ڈیجیٹل)آزاد حکومتِ ریاست جموں و کشمیر کے محکمہ ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے تعلیمی اداروں میں مرحلہ وار تعطیلات کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے ۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پہلے مرحلے میں متعلقہ تعلیمی ادارے 26 دسمبر 2025 سے 26 فروری 2026 تک بند رہیں گے، جو کہ 63 دن پر مشتمل ہوں گے۔جبکہ دوسرے مرحلے کے تحت بعض تعلیمی اداروں میں 29 دسمبر 2025 سے 10 جنوری 2026 تک 13 دن کی تعطیلات ہوں گی ۔
محکمہ تعلیم کے مطابق تعطیلات کا مقصد موسمی حالات اور تعلیمی انتظامات کو مدنظر رکھتے ہوئے طلبہ اور اساتذہ کی سہولت کو یقینی بنانا ہے ۔ نوٹیفکیشن کی نقول متعلقہ سیکرٹریز، چیف ایجوکیشن آفیسرز، ڈائریکٹر EMIS اور دیگر متعلقہ حکام کو ارسال کر دی گئی ہیں۔
حکم نامے پر سیکرٹری ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے 19 دسمبر 2025 کو دستخط کیے ۔





