وزیراعظم

تجاوزات خاتمے کے بغیر شہر کی ترقی ممکن نہیں : وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ شہروں اور قصبوں کی بہتر ڈیزائننگ اور انفراسٹرکچر کیلئے تجاوزات کا خاتمہ ضروری ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ مسائل کے حل کے لیے تجاوزات ختم کرنا لازمی ہیں ۔

اسلام آباد میں ٹی چوک پر اقبال فلائی اوور اور ایکسپریس وے سگنل فری کوریڈور کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ یہ منصوبے عام آدمی کی سہولت کے لیے اہم ہیں اور سفر کے معیار کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوں گے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:افغانستان سے دہشت گردی کا نیا خطرہ ، عالمی برادری کردار ادا کرے : وزیر اعظم شہباز شریف

وزیر اعظم نے منصوبہ ریکارڈ مدت میں مکمل کرنے پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کو بھی خراج تحسین پیش کیا ۔

اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ دو سال بعد اسلام آباد میں ایک نیا چہرہ دیکھنے کو ملے گا اور تمام منصوبوں میں شفافیت کو یقینی بنایا جا رہا ہے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم شہبازشریف سے سیاسی امور کمیٹی برائے آزادکشمیر کی تفصیلی ملاقات، اہم فیصلے

انہوں نے  کہا کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ترقی کے لیے وژن 2027 پر عمل تسلسل کے ساتھ جاری ہے ۔

محسن نقوی نے مزید کہا کہ اقبال چوک فلائی اوور منصوبہ صرف 77 دنوں میں پائیہ تکمیل تک پہنچایا گیا اور منصوبے کے اطراف 3 ہزار نئے پودے اور درخت بھی لگائے گئے ہیں ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پی ایس ایل میچز آزادکشمیر میں کروانے کا اعلان، بھارت میں کھلبلی

Scroll to Top