دوحہ میں کھیلے گئے عرب فیفاکپ کے فائنل میں مراکش نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد اُردن کو 3-2 سے شکست د یکر ایونٹ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا ۔ فیفا فائنل میچ نے 2022ء کے ورلڈ کپ کے یادگار لمحات کی یاد تازہ کر دی۔
مراکش کے عثامہ تنان نے ایک شاندار گول کے ذریعے اپنی ٹیم کو برتری دلائی، تاہم اردن نے دوسرے ہاف میں ٹورنامنٹ کے ٹاپ سکورر علی اولوان کے ذریعے فوری جواب دیا ۔

میچ کے آخری لمحات میں مراکش نے پریشربڑھایا اور وقت ختم ہونے سے صرف 2 منٹ قبل حمد اللہ نے کارنر کے قریب سے گول کر کے میچ برابر کر دیا ۔
اضافی وقت کے 100ویں منٹ میں حمد اللہ نے ایک اور گول کر کے اپنی ٹیم کو 3-2 کی فیصلہ کن برتری دلائی، جس کے بعد مراکشی شائقین میں جشن ، جھوم اُٹھے ۔

اس سے قبل، دن کے آغاز میں سعودی عرب اور یو اے ای کے درمیان تیسری پوزیشن کا میچ خراب موسم کے باعث غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا گیا ۔
فیفا نے تصدیق کی ہے کہ تیسری پوزیشن کے لیے میچ کا فیصلہ متعلقہ کمیٹی مناسب وقت پر کرے گی ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:منیجر پاکستان ہاکی ٹیم انجم سعید کو جہاز سےکیوں آف لوڈ کیا گیا ؟وجہ سامنے آگئی




