گلگت بلتستان اسمبلی کےعام انتخابات ملتوی

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات ملتوی کر دیئے گئے ، چیف الیکشن کمشنر کے مطابق نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز نے کہا کہ 13 جماعتوں نے الیکشن ملتوی کرنے پر اتفاق کیا ، جبکہ 6 جماعتوں نے مخالفت کی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:چھٹی ہونے کے باوجود وزیراعظم سیکرٹریٹ کی رونقیں بحال

ان کا کہنا تھا کہ اکثریتی جماعتی فیصلے کو تسلیم کرتے ہوئے میں انتخابات کی دی گئی تاریخ کو ملتوی کر دیتا ہوں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:شفاف عدلیہ کی جانب بڑا قدم، طارق محمود جہانگیری جج کے عہدے کے لیے نا اہل قرار

انہوں نے کہا کہ میرے پاس 14 پٹیشنز آئے تھے ، ان پٹیشنز میں سخت موسمی صورتحال کے پیش نظر گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات ملتوی کرانے کی درخواست کی تھی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ، فی تولہ نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

اس سے قبل 15 دسمبر کو الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے گلگت بلتستان اسمبلی کےعام انتخابات 2026 کے انعقاد کے سلسلے میں تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت کیلئے کُل جماعتی کانفرنس طلب کرلی تھی ۔

چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان کا کہنا ہے کہ عام انتخابات کے انعقاد کے سلسلے میں تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت کیلئے کُل جماعتی کانفرنس منعقد کی گئی۔

چیف الیکشن کمشنر کے مطابق گلگت بلتستان اسمبلی کے عام انتخابات 24 جنوری 2026 کو منعقد ہونا تھے جو اکثریتی فیصلے کے بعد ملتوی ہوگئے

Scroll to Top