متحدہ عرب امارات میں موسلادھار بارش، شہریوں کیلئے الرٹ جاری

متحدہ عرب امارات میں بارش کے باعث شہریوں کے لیے الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

متحدہ عرب امارات میں کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش نے جل تھل ایک کر دیا ہے، جس کے باعث نظامِ زندگی بھی مفلوج ہو گیا ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اماراتی ریاست فجیرہ، راس الخیمہ، شارجہ اور دبئی کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش ہوئی۔

اماراتی محکمہ موسمیات کے مطابق آنے والے چند روز میں دبئی اور ابوظبی میں طوفانی بارشیں متوقع ہیں، جس کے پیشِ نظر پولیس نے الرٹ جاری کرتے ہوئے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ پولیس نے شہریوں کو سمندر، پہاڑی اور سیلابی علاقوں سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔ علاوہ ازیں، شہریوں کو گاڑی چلاتے وقت رفتار کم رکھنے کی بھی تاکید کی گئی ہے تاکہ کسی بھی حادثے سے بچا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان بھر میں 20 سے 22 دسمبر بارش، گرج چمک اور برفباری کی پیشگوئی

متحدہ عرب امارات میں بارشوں کے باعث انتظامیہ نے تمام متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ پر رکھا ہوا ہے تاکہ شہریوں کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے اور ممکنہ خطرات سے فوری نمٹا جا سکے۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ موسمی الرٹس پر عمل کریں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں تاکہ حالات کے مطابق اپنے آپ کو محفوظ رکھ سکیں۔

یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش اوربرفباری کا امکان

متحدہ عرب امارات میں بارش کے الرٹس کے بعد انتظامیہ اور پولیس کا یہ قدم شہریوں کی حفاظت اور ممکنہ خطرات سے بچاؤ کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

Scroll to Top