میرپور میں POS سسٹم کا آغاز، ڈیجیٹل معیشت کی جانب پیش قدمی

وفاقی حکومت نے آزاد جموں و کشمیر (AJK) کے کاروبار میں پوائنٹ آف سیل (POS) سسٹم  کو بڑھا کر پاکستان کے ڈیجیٹل ٹیکسیشن نیٹ ورک میں شامل کر دیا گیا ہے۔

یہ اقدام پاکستان ریونیو آٹومیشن (PRAL) اور آزاد کشمیر کے سینٹرل بورڈ آف ریونیو (CBR) کے اشتراک سے متعارف کرایا گیا ہے جس کا مقصد ٹیکس وصولی کو شفاف اور موثر بنانا ہے اور ٹیکس چوری کی روک تھام اور معیشت کو ڈیجیٹل کرنا ہے۔

حکام کے مطابقPRAL نے میرپور میں معروف برانڈزکھاڈی اور KFCپر کامیابی سے POS سسٹم لانچ کر دیا ہے جو آزاد کشمیر میں اس نظام کے وسیع تر نفاذ کی جانب پہلا قدم ہے۔ حکومت کے اس اقدام کا مقصد معاشی لین دین کی ڈیجیٹل ڈاکیومنٹیشن کو یقینی بنانا اور کاروباری سرگرمیوں کو شفاف بنانا ہے۔

افتتاحی تقریب میں سینئر حکومتی عہدیداران، PRAL کے نمائندے اور بزنس کمیونٹی کے رہنما شریک ہوئے جن میں سب سے سینئر کرنل (ر) وقار نور، وزیر برائے ترقی اظہر صادق، وزیر قانون میاں وحید اور چیمبر آف کامرس کے نمائندے شامل تھے۔ اس موقع پر PRAL کے جنرل منیجر ایس ڈی عابد نعیم اور ہیڈ آف کمرشلز فرحین اظہر بھی موجود تھے۔

مقررین نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ POS سسٹم محض ایک ٹیکنالوجی اپگریڈ نہیں بلکہ معیشت میں شفافیت اور استحکام کے لیے ایک انقلابی قدم ہے۔ اس نظام کی بدولت تمام لین دین کا ڈیجیٹل اندراج ممکن ہو گاجس سے نہ صرف انسانی غلطیوں کی روک تھام ہو گی بلکہ ریونیو میں کسی بھی ممکنہ لیکیج کا سدباب کیا جا سکے گا۔

یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر میں شدید سردی برقرار، بارش اور برفباری کی نئی پیشگوئی

حکومت کا ڈیجیٹل معیشت کے فروغ کا وژن اس نظام کو ملک بھر میں توسیع دینے پر مرکوز ہے تاکہ ٹیکس نیٹ کو وسیع کر کے مالیاتی نظام کو مزید شفاف اور مؤثر بنایا جا سکے۔

افتتاح کے بعد اسٹیک ہولڈرز نے آزاد کشمیر کی ڈیجیٹل انضمام کی رفتار تیز کرنے کے لیے آئندہ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا تاکہ کاروباری برادری کو جدید مالیاتی دستاویزات اور کاروباری سرگرمیوں میں مزید آسانی میسر آ سکے۔

Scroll to Top