گیمنگ پلیٹ فارم

روس :مقبول گیمنگ پلیٹ فارم پر پابندی عائد ، کئی درجن افراد نے احتجاج شروع کر دیا

ماسکو:روس نے امریکی بچوں کے لیے مقبول گیمنگ پلیٹ فارم روبلوکس (RBLX.N) پر پابندی عائد کر دی ہے، جس کے بعد صارفین میں شدید غم و غصہ اور غیر معمولی احتجاج دیکھنے کو ملا ہے ۔

خبر ایجنسی کے مطابق روسی پابندی کے خلاف سائبیریا کے شہر ٹومسک میں گرشتہ روز کئی درجن افراد نے احتجاج کیا ۔

یہ واقعہ اس لحاظ سے نادر ہے کہ عام طور پر ورچوئل پلیٹ فارمز پر پابندی کے خلاف عوامی مظاہرے کم دیکھے جاتے ہیں ۔

روس میں، یوکرین کے ساتھ جاری جنگ کے دوران سنسرشپ کے دائرے میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:روس کا یوکرین پر ہائپر سونک میزائل حملہ، لاکھوں گھر بجلی سے محروم

ماسکو میں سوشل میڈیا اور دیگر میڈیا کے ذریعے اپنا بیانیہ پھیلانے کیلئے اسنیپ چیٹ، فیس بک، انسٹاگرام، واٹس ایپ اور یوٹیوب جیسے پلیٹ فارمز پر پابندیاں عائد کی جا رہی ہیں ۔

روسی کمیونیکیشن ریگولیٹر Roskomnadzor نے 3 دسمبر کو اعلان کیا تھا کہ Roblox کو بلاک کر دیا گیا ہے۔

اس اقدام کی وجہ یہ بتائی گئی کہ پلیٹ فارم غیر مناسب مواد سے بھرا ہوا ہے جو بچوں کی روحانی اور اخلاقی نشوونما پر منفی اثر ڈال سکتا ہے ۔

ٹومسک میں مظاہرین نے ہاتھ سے تیار کردہ پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر تحریر تھی ،’’ ہینڈز آف روبلوکس ‘‘روبلوکس ڈیجیٹل آئرن کرٹین کا شکار ہے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:طب کی تاریخ میں انوکھا واقعہ، ڈاکٹرز نے خاتون کاکٹنے والا کان پاؤں میں لگادیا

تصاویر میں تقریباً 25 افراد برف میں ایک دائرے میں کھڑے پلے کارڈز تھامے دکھائی دے رہے ہیں ۔

روس میں روبلوکس پر پابندی نے سنسرشپ، بچوں کی آن لائن حفاظت اور ڈیجیٹل دنیا میں آزاد معلومات تک رسائی کے موضوع پر بحث کو جنم دیا ہے ۔

Scroll to Top