دبئی: انڈر 19 ایشیا کرکٹ کپ کے 5ویں میچ میں بھارت نے پاکستان کو 90 رنزکے بھاری مارجن سے ہرا دیا ۔
241 رنز کے ہدف کے تعاقب میں قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم 42ویں اوور میں 150 رنز بناکر آل آؤٹ ہو گئی، حذیفہ احسن 70 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے، کپتان فرحان یوسف نے 23 اور عثمان خان نے 16 رنز بنائے جبکہ دیگر کوئی کھلاڑیوں میں کوئی بھی ڈبل فگر میں داخل نہ ہوسکا ۔
قبل ازیں آئی سی سی کرکٹ اکیڈمی دبئی میں کھیلے گئے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ، بھارتی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 41.1 اوورز میں 10 وکٹوں کے نقصان پر 240 رنزجیسا پہاڑ ہدف کھڑا کر دیا ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:35ویں نیشنل گیمز 2025: آزاد کشمیر نے 7 برانز میڈل حاصل کیے
بھارتی بلے باز آیوش مہاترے 38، ویبھو سوریاونشی 5، ویہان ملہوترا 12 اور ویڈانت ترویدی 7 رنز بنا کرمیدان بدر ہوئے، ابھیگیان کنڈو 22، آرون جارج 85، کھیلان پٹیل 6، کنشک چوہان 46، ہینل پٹیل 12 اور دیپیش دیویندرن ایک رنز بنا کر پویلین لوٹے ۔
پاکستان کی جانب سے محمد صیام اور عبدالسبحان نے تین، تین، نقاب شفیق نے 2 جبکہ علی رضا اور احمد حسین کے حصے میں ایک وکٹ آئی ۔
بھارت کے دیپیش دیوندراں کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا جنہوں نے 3 وکٹوں کے عوض صرف 16 رنز دئیے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر بنگلا دیش پریمیئر لیگ کا حصہ بن گئے
واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان بارش کے باعث ٹاس تاخیر کا شکار ہوا اور میچ 49 اوورز فی اننگز تک محدود کر دیا گیا تھا ۔




