جرمنی:ملازمت،تعلیم کیلئےکونسلرسروس پورٹل پرمنتقل،درخواستیں طلب

جرمن حکومت نے جرمنی جانے کے خواہشمند افراد کیلئے ملازمت اور طالبعلمی ویزا کی کیٹگریز اب مکمل طور پر کونسلر سروس پورٹل پر منتقل کر دی گئی ہے۔

جرمن قونصل خانے کا کہنا ہے کہ اس نئے نظام کا مقصد ویزا کے عمل کو زیادہ مؤثر، تیز اور شفاف بنانا ہے تاکہ درخواست دہندگان کو سہولت فراہم کی جا سکے جبکہ ویزا کی دستیابی میں اضافہ ہو سکے،

جرمن قونصلیٹ کے مطابق، اس تبدیلی سے ویزا کے عمل میں تاخیر کو کم کرنے اور درخواستوں کی پروسیسنگ کی رفتار میں اضافہ کرنے میں مدد ملے گی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:بریگیڈیئر راشدنصیر پر لگائے گئے الزامات کا کوئی دفاع نہیں،عادل راجہ نے معافی مانگ لی

موجودہ نظام میں اکثر اوقات درخواست دہندگان کو اپائنٹمنٹ لینے اور انتظار کی لمبی فہرستوں میں شامل ہونے کے باعث مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پاکستان کیساتھ جنگ میں شکست کے بعد 163 بھارتی ایئرفورس پائلٹس مستعفی

نئے پورٹل کے ذریعے درخواست دہندگان براہِ راست آن لائن اپنی درخواستیں جمع کروا سکیں گے، جس سے عمل زیادہ شفاف اور مؤثر ہوگا، بتایا گیا کہ تمام موجودہ انتظار کی فہرستیں (ویٹنگ لسٹ) اب بند کردی گئی ہیں اور جلد حذف کر دی جائیں گی۔

جن درخواست دہندگان کو پہلے سے اپائنٹمنٹ حاصل ہو چکی ہے، انھیں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پرانے نظام کے مطابق اپنا اپائنٹمنٹ مکمل کریں۔

جرمن قو نصل خانہ کا مقصد یہ ہے اس کا مقصد یہ ہے کہ کوئی بھی درخواست دہندہ اپنی پیش رفت سے محروم نہ ہو اور پہلے سے طے شدہ اپائنٹمنٹس پر عمل درآمد جاری رہے۔

دیگر تمام افراد جو جرمن ویزا کے خواہشمند ہیں، انھیں چاہیے کہ وہ اپنی درخواستیں کونسلر سروسز پورٹل( Consular Services Portal) کے ذریعے شروع کریں
۔ آن لائن درخواستیں 12 دسمبر 2025 سے جمع کروائی جا سکیں گی۔

طالب علمی ویزا کے لیے درخواست جمع کروانے کے لیے درخواست دہندگان https://digital.diplo.de/studium کا وزٹ کرسکتے ہیں۔

ملازمت، تربیت، جاب سیکر اور دیگر طویل مدتی ویزا کے لیے درخواستیں https://digital.diplo.de/visa-ewt پر جمع کروائی جا سکتی ہیں۔

Scroll to Top