انڈونیشیا کے صدر پرابوو سو بیانتو کا پاکستان میں پرتپاک استقبال

اسلام آباد: انڈونیشیا کے صدر پرابوو سو بیانتو دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے، جہاں نور خان ایئر بیس پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیرِ اعظم پاکستان شہباز شریف نے معزز مہمان کا خیرمقدم کیا۔

معزز مہمانِ خصوصی کا استقبال انڈونیشیا کے قومی ترانے کے ساتھ کیا گیا، جبکہ نور خان ایئر بیس پر باضابطہ استقبال کے تمام انتظامات انتہائی پروقار ماحول میں کیے گئے۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے شایانِ شان اہتمام کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف، چیف آف ڈیفنس فورسز، فیلڈ مارشل عاصم منیر کے اعزاز میں گارڈ آف آنر پیش

انڈونیشیا کے صدر پرابوو سو بیانتو کا یہ دو روزہ دورہ پاکستان کے سفارتی تعلقات میں ایک اہم موقع قرار دیا جا رہا ہے۔ ان کی آمد پر سرکاری سطح پر استقبال کے جذبات نمایاں رہے اور موجودہ دورے کے دوران مختلف ملاقاتوں اور رسمی کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں:انڈونیشین صدردو روزہ سرکاری دورے پرآج پاکستان پہنچیں گے

Scroll to Top