دھیرکوٹ (کشمیر ڈیجیٹل) ڈھک شکرپڑیاں کے عوام نے ایم ایل اے کی سڑک کی تعمیر کے انکار ہر سڑک خود تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ۔
45سال قبل مقامی لوگوں نے کچی سڑک بھی اپنی مدد آ پ کے تحت تعمیر کی تھی ۔45 سال بعد عوام علاقہ نے اپنی مد د آپ سڑک پختہ بھی کر دی ۔ پٹہ سڑک کی تعمیر سے مقامی لوگوں کو سفر کی سہولت میسرہون گی ۔ اپنی مدد آپ سڑک کی تعمیر ایک مٹال بن گئی ۔
یاد رہے کہ آزادکشمیر کے ضلع باغ کے دوردراز پہاڑی علاقے ڈھک شکرپڑیاں کے عوام کا کارنامہ، پانچ ماہ کے قلیل عرصے میں اپنی مدد آپ کے تحت ڈیڑھ کروڑ روپے کی خطیر لاگت سے ڈیڑھ کلومیٹر پختہ سڑک کی تعمیر مکمل کرلی، منصوبے کی تکمیل پر پاکستان کے معروف سینئر صحافی حامد میر نے مقامی عمائدین اور سماجی شخصیات کے ہمراہ روڈ کاافتتاح کیا ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پاک فوج کیخلاف ہرزہ سرائی کرنے والوں کے ساتھ نہیں چل سکتا،میجر (ر) طارق محمود
اس موقع پر انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں کشمیریوں کو نا شکرا نہیں کہوں گا وہ جوحقوق کے لیے آواز بلند کر رہے ہیں بالکل صحیح کر رہے ہیں اور ان کو مزید زور سے آواز بلند کرنی چاہیے ۔ پورے پاکستان اور آزاد کشمیر کو آپ کا شکریہ ادا کرنا چاہیے کہ آپ نے ہمیں ایک مسئلہ سمجھایا ہے ۔
یہ صرف ڈھک شکرپڑیاں کے عوام نے ہمیں ایک مسئلہ نہیں سمجھایا یہ پورے آزاد کشمیر کے عوام کی طرف سے اہلیان ڈھک شکر پڑیان نے پورے پاکستان کو ایک مسئلہ سمجھایا ہے ۔ اور وہ مسئلہ یہ سمجھایا ہے کہ ہمارا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن ہے ۔ اور یہ جو کرپشن ہے آپ نے ڈیڑھ کلو میٹر کی جو سڑک ہے یہ صرف ڈیڑھ کروڑ میں 5 مہینے کے اندر بنا کر آپ نے آزاد کشمیر میں ہونیوالی کرپشن کو ایکسپوز کر دیا ہے ۔




