عوام کیلئے خوشخبری،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی گئی

اسلام آباد : وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا ہے  ۔ اگلے 15روز کے لیے پیٹرول کی قیمت 2روپے،ڈیزل کی قیمت میں 4روپے 79پیسے فی لٹر کمی کی گئی ہے ۔

پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یکم دسمبر سے پیٹرول کی قیمت میں 2روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد پیٹرول 263روپے 45پیسے فی لٹر ہو گیاہے ۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4روپے 79پیسے فی لٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد ڈیزل کی فی لٹر قیمت 279روپے 65پیسے ہو گئی ہے ۔

نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12بجے ہو گیا ہےاور نئی قیمتیں 15روز نافذ العمل رہیں گی ۔

یہ بھی پڑھیں:سیمنٹ کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر 11 فیصد اضافہ، برآمدات میں کمی ریکارڈ 

یاد رہے کہ 15نومبر کو حکومت نے پیٹرول کی قیمت برقرار رکھی تھی جبکہ ڈیزل 6روپے فی لٹر مہنگا کیا تھا۔

یکم نومبر کو بھی حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 2.43 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 3.2 روپے فی لٹر کا اضافہ کیا۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ کمی سے مہنگائی کے ستائے عوام کو کسی حد تک ریلیف ملنے کا امکان ہے

Scroll to Top