فائنل

فائنل میں ہم نے اسپنر کیخلاف اچھی بیٹنگ نہیں کی : سری لنکن کپتان داسن شناکا

راولپنڈی : سری لنکن کپتان داسن شناکا نے کہا ہے کہ ٹرائی نیشن سیریز کے فائنل میں ان کی ٹیم اسپنرز کے مقابلے میں توقع کے مطابق کارکردگی نہیں دکھا سکی ۔

پاکستان کے ہاتھوں شکست کے بعد راولپنڈی میںگفتگو کے دوران داسن شناکا کا کہنا تھا کہ ٹیم نے اننگز کا آغاز مضبوط انداز میں کیا تھا، جبکہ کامل مشارا نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کو سہارا دیا ۔

تاہم اسپن بولنگ کے خلاف ہمارے بیٹرز بہتر کھیل پیش نہ کر پائے جس کا خمیازہ فائنل میں ہار کی صورت میں بھگتنا پڑا ۔

انہوں نے کہا کہ اس سیریز کے دوران کئی کھلاڑیوں کی کارکردگی اطمینان بخش رہی اور انہیں ٹی20 ورلڈ کپ سے قبل اہم تیاری کا موقع ملا ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پاکستان کرکٹ ٹیم کو ورلڈ کپ جتوانا میرا سب سے بڑا خواب ہے : بابر اعظم

سری لنکن کپتان نے کہا کہ پُر اُمید ہیں میگا ایونٹ سے پہلے پاکستان کے خلاف ٹیم مزید بہتر کھیل کا مظاہرہ کرے گی ۔

واضح رہے کہ راولپنڈی میں کھیلے گئے فائنل میں پاکستان نے 115 رنز کا ہدف 8 گیندیں پہلے حاصل کرکے سری لنکا کو 6 وکٹوں سے شکست دی اور ٹرائی سیریز کا ٹائٹل اپنے نام کیا ۔

داسن شناکا نے پاکستان میں بہترین سکیورٹی انتظامات پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )کا شکریہ بھی ادا کیا اور کہا کہ مہمان ٹیم کو بہترین ماحول فراہم کیا گیا ۔

انہوں نے یقین دلایا کہ سری لنکن ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل اپنی کارکردگی میں بہتری لانے کے لیے بھرپور تیاری کرے گی تاکہ بین الاقومی مقابلوں میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر سکے ۔

یہ سیریز دونوں ٹیموں کے لیے تجربہ اور تیاری کا بہترین موقع رہی اور اس سے کھلاڑیوں کو اپنی کمزوریوں اور مضبوط پہلوؤں کو جانچنے کا موقع ملا، جو عالمی مقابلوں کے لیے نہایت اہم ہے ۔

Scroll to Top