قاسم مجید

چوہدری قاسم مجید بینک آف آزاد جموں و کشمیر کے نئے چیئرمین بورڈ مقررکر دئیے گئے

مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل )صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے بینک آف آزاد جموں و کشمیر کے چیئرمین کی نئی تقرری کی منظوری دے دی ہے ۔ اس فیصلے کے تحت آزاد کشمیر کے وزیر خزانہ چوہدری قاسم مجید کو بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے ۔

صدر آزاد کشمیر نے 30 اکتوبر 2023 کا سابقہ نوٹیفکیشن منسوخ کرتے ہوئے نئی تقرری کی توثیق کی۔ اس منظوری کے بعد چوہدری قاسم مجید نے باضابطہ طور پر بینک کے چیئرمین کے طور پر اپنے عہدے کا حلف سنبھال لیا ۔

حکومت آزاد کشمیر نے اس تقرری کے بعد نیا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا ہے۔ یہ قدم بینک آف آزاد جموں و کشمیر ایکٹ 2005 کی دفعہ 12 کے تحت اٹھایا گیا، جو بینک کے انتظامی امور میں حکومتی شراکت اور قانونی تقاضوں کی تکمیل کو یقینی بناتا ہے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:جمود ٹوٹ چکا،اب راج کرے گی خلق خدا، وزیراعظم فیصل راٹھور

اس سے قبل اس اہم عہدے پر سابق وزیر خزانہ، عبدالماجد خان تعینات تھے۔ ان کی خدمات کے دوران بینک کی انتظامیہ میں کئی اہم اصلاحات اور مالی اقدامات کیے گئے تھے۔ تاہم اب نئی قیادت کے تحت امید کی جا رہی ہے کہ بینک کے آپریشنز میں مزید مضبوطی اور شفافیت آئے گی ۔

چوہدری قاسم مجید نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ بینک کی پالیسیوں کو جدید دور کے تقاضوں کے مطابق بہتر بنائیں گے اور مالی شفافیت کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ سرمایہ کاروں اور صارفین کے مفادات کو اولین ترجیح دیں گے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:سرکل بکوٹ عوام کا احتجاج،مین شاہرہ بند،مسافر شدید مشکلات کا شکار

انہوں نے بینک کے عملے اور بورڈ کے اراکین سے بھی تعاون کی اپیل کی ہے تاکہ آزاد ریاست جموں وکشمیر کی مالیاتی ترقی کے لیے منصوبہ بندی اور کارکردگی میں بہتری لائی جا سکے ۔

Scroll to Top