گھربیٹھے چند سکینڈ میں مطلوبہ زمین کے ریکارڈ کا حصول آسان

راولپنڈی(کشمیر ڈیجیٹل) حکومت نے رئیل اسٹیٹ سے منسلک شہریوں کو بڑی خوشخبری سنادی ۔

زمین کا ریکارڈ حاصل کرنے کیلئے اب شہریوں کو کسی بھی سرکاری دفاتر کے چکر لگانے کی ضرورت پیش نہیں آئے گی۔

پنجاب حکومت نے شہریوں کیلئے بڑی سہولت فراہم کردی ، زمین کے ریکارڈ کیلئے دفاتر کے چکر لگانے کی ضرورت نہیں ہوگی بلکہ وہ گھر بیٹھے چند سیکنڈ میں اپنی مطلوبہ زمین سے متعلق معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:دبئی:سڑکوں پر مفت کھانا فراہم کرنے والی مشینیں نصب

شہری آر او ڈی (ROD) پورٹل کے ذریعے گھر بیٹھے بغیر کسی سفارش اور بنا لائن کے صرف چند سیکنڈز میں اپنا ریکارڈ آف ڈیڈز ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔

پنجاب حکومت کی جدید اور آسان سہولت سے فائدہ اٹھانے کےلیے شہری https://rod.pulse.gop.pk/ کا وزٹ کرتے ہوئے استفادہ حاصل کرسکتے ہیں۔

اس سے قبل بھی پنجاب حکومت کے سوشل میڈیا پیج پر شیئر کی گئی ایک پوسٹ میں صوبائی حکومت نے واضح کیا تھا کہ اب زمین جس کی ملکیت ہو گی اُسی کا قبضہ ہوگا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب میں قبضہ مافیا کے باب کو بند کرنے کے حوالے سے متعدد اقدامات کیے ہیں، جس کے تحت زمین کے ہر ریکارڈ کو شفاف، محفوظ اور قابلِ تصدیق بنایا گیا ہے تاکہ کسی بھی فراڈ کی کوئی گنجائش نہ رہے۔

Scroll to Top