مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)وزیر صحت و بہبود آبادی آزاد کشمیر سید بازل علی نقوی نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی سروس کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے۔
شہریوں کو صحت کی فوری اور معیاری سہولیات پہنچانا حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے جس کیلئے بڑے ہسپتالوں کے ساتھ ساتھ بی ایچ یوز، آر ایچ سیز اور دیہی ڈسپنسریوں میں ادویات کی مستقل فراہمی ، لیبارٹری سہولیات اور جدید مشینری کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:جہلم ویلی،کونسلرز کاعوامی مینڈیٹ کا دفاع، بلدیاتی نظام بچانے کا اعلان
نومنتخب عوامی حکومت ہیلتھ کارڈ کا اجرا جلد کیا جا رہا ہے، جس کے بعد عام آدمی کو علاج کے لیے دوسرے شہروں میں جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔
صحت کے مسائل پر عوام کو گھر کے قریب سہولت ملے گی اور انہیں ریلیف ملے گا۔انہوں نے حلقہ لچھراٹ کیلئے بڑے ترقیاتی پیکیج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں تعمیر و ترقی کا حقیقی انقلاب برپا کیا جائے گا اور اسے ماڈل حلقہ بنایا جائے گا۔
وزیر صحت سید بازل نقوی نے کہا کہ ریاست میں حقیقی معنوں میں عوامی حکومت قائم ہو چکی ہے، جیالوں کا راج شروع ہو چکا ہے،
سرکاری دفاتر کے دروازے ہمیشہ عوام پر کھول دیئے گئے
وزیر صحت سید بازل نقوی نے کہا کہ موجودہ حکومت صرف دعووں پر نہیں بلکہ عملی اقدامات کے ذریعے عوام کے اعتماد پر پورا اترے گی۔ اور حکومت آزادکشمیر عوامی امیدوں پر پورا اترنے کیلئے ہر ممکن کوشش کرے گی
وزیرصحت سید بازل علی نقوی کا کہنا تھا کہ صحت کیلئے حکومت ہر ممکن اقدامات اٹھارہی ہے اور آزادکشمیر بھر میں صحت کارڈ کے اجراء کو یقینی بنایا جائےگا۔




