شاہین آفریدی

فاسٹ بائولرشاہین شاہ آفریدی ایک بار پھر انجری کا شکار

راولپنڈی (کشمیر ڈیجیٹل)قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باولر شاہین آفریدی ایک بار پھر پاؤں کی انجری کا شکار ہوگئے۔

پاکستان کرکٹ بور( پی سی بی ) کے مطابق فاسٹ بولر شاہین آفریدی کو پی سی بی کے میڈیکل پینل کی خصوصی نگرانی میں رکھا گیا ۔

پی سی بی کے مطابق شاہین آفریدی کی فٹنس اور انجری کی نوعیت کا تفصیلی جائزہ لیا جارہا ہے اور اس حوالے سے میڈیکل ٹیم مسلسل ان کی صورتحال مانیٹر کر رہی ہے۔

ترجمان پی سی بی نے کہا کہ فاسٹ بولر کی اگلے میچ میں شمولیت کا فیصلہ میڈیکل بورڈ کی کلیئرنس سے مشروط ہوگا اور حتمی اعلان فٹنس رپورٹ موصول ہونے کے بعد کیا جائے گا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: پاک بھارت مقابلے کی تفصیلات سامنے آگئیں

ٹیم انتظامیہ کے مطابق شاہین کی انجری کا معائنہ جاری ہے اور ان کی شرکت کا حتمی فیصلہ میڈیکل رپورٹ کے بعد ہوگا

۔ٹیم کے ایک عہدے دار نے بتایا کہ شاہین صرف اسی صورت میدان میں اتریں گے اگر حالت بہتر ہوئی اور میڈیکل ٹیم انہیں کلیئرنس دے دے۔

پاکستان آج راولپنڈی میں تین ملکی ٹورنامنٹ کے اپنے دوسرے میچ میں سری لنکا کے خلاف میدان میں اترے گا۔

ٹیم مینجمنٹ انجری کے باعث شاہین کی عدم موجودگی کو مدنظر رکھتے ہوئے متبادل کمبی نیشن پر بھی غور کر رہی ہے۔

Scroll to Top