شاہ رخ کو روحانی طاقت ترقی دے گی، سلمان پھنس جائیں گے،بھارتی نجومی

بھارت کے مشہور نجومی سشیل کمار سنگھ نے بھارتی اداکار شاہ رخ خان اور سلمان خان کے حوالے سے بڑی پیشگوئی کردی

بھارت کے مشہور ماہر علم نجوم نے بالی ووڈ کے دبنگ خان اور کنگ خان کے حوالے سے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ سال دونوں اداکاروں کیلیے تبدیلیاں لے کر آئے گا۔

بھارتی نجومی سشیل کمار سنگھ نے ایک پوڈ میں گفتگو کرتے ہوئے پیشگوئی کی کہ شاہ رخ کیلیے سال 2026 کامیابیوں جبکہ سلمان خان کیلیے صحت کے اعتبار سے اچھا سال نہیں ہوگا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر:نئے وزراء کو محکمہ جات الاٹ،میاں عبدالوحید سینئر وزیر نامزد

نجومی کے مطابق دونوں اداکاروں کو کیریئر اور ذاتی زندگی کے حوالے سے چلینجز کا سامنا ہوگا۔

شاہ رخ خان اپنی مذہبی وابستگی کیوجہ سے ترقی کی منازل طے کریں گے اور اُن کے ساتھ ایک ایسی روحانی طاقت ہے جو انہیں مسلسل آگے بڑھا رہی ہے۔

سشیل کمار کے مطابق سلمان خان کیلئے 2026 چیلنجز سے بھرا سال ہوگا اُن کیلئے حالات سازگار نظر نہیں آرہے، انہیں صحت کے مسائل اور فلموں میں بھی کامیابی حاصل نہیں کرسکیں گے۔

شاہ رخ خان کی پیدائش دو نومبر 1965 کو تاج محمد خان اور لطیف فاطمہ کے گھر ہوئی تھی۔ لیکن ابتدائی پانچ برسوں تک ان کی نانی نے پہلے مینگلور اور پھر بینگلور میں ان کی پرورش کی۔

شاہ رخ کی والدہ کا تعلق حیدر آباد سے، والد کا پشاور اور دادی کا تعلق کشمیر سے تھا۔ شاہ رخ 1978-79 کے دوران پشاور گئے بھی تھے۔

بی بی سی کو دیے انٹرویو میں پاکستان میں مقیم ان کی کزن نور جہاں نے بتایا تھا کہ شاہ رخ پاکستان آ کر بہت خوش تھے کیوں کہ یہ پہلا موقع تھا جب وہ اپنے والد کے خاندان سے مل رہے تھے۔ انڈیا میں ان کے والدہ کے رشتہ دار رہتے ہیں۔

Scroll to Top