پیپلزپارٹی

آزادکشمیر اسمبلی جئے بھٹو ،جئے بینظیر ،جئے زرداری کے نعروں سے گونج اٹھی

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل) آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کاتاریخی دن جہاںراجہ فیصل ممتاز راٹھور قانون ساز اسمبلی میں اکثریتی 36 ووٹوں کے ساتھ آزادجموں وکشمیر کے 16 ویں وزیراعظم منتخب ہو گئے ۔

اس موقع پر قانون ساز اسمبلی کی گیلری پیپلز پارٹی آزادکشمیر کے جیالوں سے پر تھی ۔

راجہ فیصل ممتاز راٹھور آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم منتخب ہوتے ہی قانون ساز اسمبلی کی فضاء جئیے بھٹو ،جئیے بے نظیر ،جئیے آصف زرداری ،جئیے بلاول بھٹو اور جئیے فریال تالپور کے نعروں سے گونج اٹھی ۔

مزید یہ بھی پڑھیںـ:نومنتخب وزیراعظم فیصل راٹھور کا سیکرٹریز کو اضافی گاڑیاں واپس کرنے کا حکم

نو منتخب وزیراعظم راجہ فیصل ممتاز راٹھور، جو 11 اپریل 1978 کو راولپنڈی میں پیدا ہوئے، ایک سیاسی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔ ان کے والد راجہ ممتاز حسین راٹھور 1990 میں آزاد کشمیر کے وزیراعظم رہ چکے ہیں،

جبکہ والدہ محترمہ بیگم فرحت راٹھور بھی قانون ساز اسمبلی کی ممبر رہے چکی ہیں وہ پی پی پی ویمن ونگ کی سربراہ تھیں۔

راجہ فیصل ممتاز راٹھور کے بڑے بھائی راجہ مسعود ممتاز راٹھور بھی قانون ساز اسمبلی کے رکن رہے چکے ہیں ۔راجہ فیصل ممتاز راٹھور 2011 میں پہلی بار اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے اور سابق وزیراعظم چوہدری عبدالمجید کی کابینہ میں وزارت اوقاف اور بجلی کے عہدے سنبھالے۔

2017 سے وہ پی پی پی آزاد کشمیر کے جنرل سیکریٹری ہیں اور سابق اتحادی حکومت میں لوکل گورنمنٹ اور دیہی ترقیاتی وزیر بھی رہے ۔

عدم اعتماد کی تحریک 14 نومبر کو جمع کرائی گئی تھی، جسے پی پی پی اور مسلم لیگ (ن) کی مشترکہ حمایت حاصل تھی۔ اسمبلی کے 53 ارکان میں سے 27 ووٹوں کی اکثریت درکار تھی، جو آسانی سے حاصل ہوگئی۔

Scroll to Top