راولپنڈی (کشمیر ڈیجیٹل) سری لنکا کرکٹ ٹیم کے دو اہم کھلاڑیوں کی طبیعت خراب ہونے کے باعث ٹرائی سیریز کا حصہ نہیں بن پائیں گے۔
بورڈ کے مطابق ٹیم کے کپتان چارث اسالنکا اور کھلاڑی فرنیڈو کو بہتر علاج کے لیے وطن واپس روانہ کر دیا گیا ہے۔
اس اعلان کے بعد داسن شاناکا کو ٹیم کی عبوری کپتانی سونپی گئی ہے، جو موجودہ سری لنکا ٹیم کی قیادت کریں گے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:سری لنکا کو وائٹ واش کرنے کا کریڈٹ کسے جاتا ہے؟ شاہین آفریدی نے بتا دیا
بورڈ نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ کھلاڑیوں کی صحت اور ٹیم کی کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے تاکہ ٹیم میدان میں مکمل تیاراورمؤثر انداز میں مقابلہ کر سکے۔
سری لنکا کے شائقین کو اس تبدیلی کے بعد ٹیم کی قیادت میں عارضی تبدیلی دیکھنے کو ملے گی جبکہ کھلاڑیوں کی صحت یابی پرخصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔
ٹرائی سیریز کے دوران داسن شاناکا کی کپتانی ٹیم کے لیے اہم تجربہ ثابت ہو سکتی ہے اور بورڈ نے کھلاڑیوں کے تندرست ہونے تک ٹیم کے دیگر میچز کے لیے بھی حکمت عملی تیار کر رکھی ہے۔
اس سے قبل سری لنکن ٹیم کی واپسی کے حوالے سے چہ مگوئیاں کی گئی کہ وہ واپس جارہی ہیں جبکہ سری لنکن کرکٹ ٹیم کی پاکستان سے واپسی کے معاملے پر سری لنکن کرکٹ بورڈ نے وضاحت جاری کردی۔
ترجمان بورڈ کے مطابق ٹیم دورۂ پاکستان شیڈول کے مطابق جاری رکھے گی، اگر کوئی کھلاڑی یا عملے کا رکن وطن واپس گیا تو اس کے خلاف باقاعدہ کارروائی کی جائے گی، اور متبادل کھلاڑی پاکستان بھیجے جائیں گے۔
ترجمان نے بتایا کہ چند کھلاڑیوں نے پاکستان میں سیکیورٹی خدشات کا اظہار کیا تھا، تاہم بورڈ نے انہیں یقین دہانی کرائی ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ساتھ مکمل رابطے میں رہ کر سیکیورٹی انتظامات کو مانیٹر کیا جا رہا ہے۔
سری لنکن کرکٹ بورڈ نے واضح کیا کہ ٹیم اور عملے کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے ۔




