تیسرا ون ڈے

تیسرا ون ڈے : پاکستان نے سری لنکا کو 6وکٹوں سے شکست دیدی

راولپنڈی : تیسرے اور آخری ایک روزہ میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر ون ڈے سیریز میں کلین سویپ کردیا ۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں سری لنکا نے پاکستان کی دعوت پر پہلےبیٹنگ کا فیصلہ کیااور 211 رنز بنائے، مہمان ٹیم مقررہ 50 اوورز بھی پورے نہ کھیل سکی اور 46ویں اوور میں آل آؤٹ ہو گئی ۔

سری لنکا کی جانب سے سدیرا سمارا وکرما 48 رنز بنا کر نمایاں بیٹر رہے ، کپتان کوشال مینڈس نے 34، پاون رتھنا یاکے نے 31، کامل مشارا نے 29 جبکہ پاتھم نسانکا نے 24 رنز اسکور کیے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:تیسرا ون ڈے : سری لنکا نے پاکستان کو جیت کیلئے 212رنز کا ہدف دیدیا

مہمان ٹیم کے کمینڈو مینڈس 10، مہیش تھکشانا اور پرامود مدھوشن 7،7 جبکہ جینتھ لیانیج اور جیفری وینڈرسے 4،4 رنز ہی بنا سکے ۔

پاکستان کی جانب سے محمد وسیم جونیئر نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، حارث رؤف اور فیصل اکرم نے 2،2 وکٹیں اپنے نام کیں جبکہ کپتان شاہین شاہ آفریدی اور فہیم اشرف نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا ۔

قبل ازیں ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے قومی کپتان شاہین  آفریدی کا کہنا تھا کہ وکٹ کی کنڈیشنز دیکھ کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا ، تمام کھلاڑی بھر پور فارم میں ہیں، آخری دو سیریز سے تمام پلیئرز اچھی کارکردگی دکھا رہے ہیں ، راولپنڈی کی وکٹ پر 290 رنز اچھا ہدف ہے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پی سی بی نے نئی پی ایس ایل ٹیموں کیلئے بولی کا عمل شروع کر دیا

واضح رہے کہ پاکستان ٹیم کے ہاتھوں پہلے ون ڈے میں سری لنکا کو 6 رنز سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا، جبکہ دوسرے ون ڈے میں بھی پاکستانی ٹیم نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے مہمان ٹیم کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

Scroll to Top