صبیحہ صدیق

وزیراعظم انوار الحق کیساتھ چٹان کی طرح کھڑی ہوں : صبیحہ صدیق

مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل ) مشیر حکومت اور رکن قانون ساز اسمبلی آزاد جموں و کشمیر صبیحہ صدیق نے پاکستان پیپلز پارٹی کی حمایت کے حوالے سے چلنے والی خبروں کی سختی سے تردید کی ہے ۔

انہوں نے کہا ہے کہ نجی ٹی وی چینل پر کل ہونے والی عدم اعتماد کے موقع پر خبریں چلائی گئی تھیں کہ وہ پیپلز پارٹی کو ووٹ دیں گی لیکن یہ خبر بالکل جھوٹی اور من گھڑت ہے اس کا حقائق سے کوئی تعلق نہیں ۔

صبیحہ صدیق نے کہا کہ میں پیپلز پارٹی کو ووٹ دینے سے مکمل انکار کرتی ہوں اور موجودہ وزیراعظم چوہدری انوار الحق کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑی ہوں ۔ میرے خلاف جو خبر چلائی گئی وہ مکمل طور پر جھوٹی اور من گھڑت تھی ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:چوہدری انوار الحق نے اسمبلی توڑنے سے انکار کر دیا، اصولی موقف برقرار

انہوں نے عوام اور میڈیا پر زور دیا کہ وہ صحیح اور مستند ذرائع سے ہی خبروں کی تصدیق کریں اور کسی بھی افواہ یا غیر مصدقہ خبر پر ہر گز یقین نہ کریں ۔

ان کایہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب عدم اعتماد کے سلسلے میں آزاد کشمیر میں سیاسی صورت حال خاصی حساس ہے  اور مختلف حلقوں میں قیاس آرائیاں جاری ہیں ۔

صبیحہ صدیق کے اس موقف سے یہ واضح ہو گیا ہے کہ وہ موجودہ حکومت کے ساتھ مکمل وفاداری کا اظہار کرتی ہیں اور کسی بھی قسم کی حمایت پیپلز پارٹی کو نہیں دیں گی ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:اساتذہ قوم کے معمار، تعلیم کی بہتری حکومت کی ترجیح ہے : وزیراعظم انوار الحق

Scroll to Top