مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل )وزیراعظم آزادجموں کشمیر چوہدری انوارالحق نے تتاپانی میں تین قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم انوارالحق نے ہدایت کی ہے کہ زخمیوں کو فوری، بروقت اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں ۔
وزیر اعظم آزاد جموں کشمیر نے نوٹس لیتے ہوئے واقعے کی فوری اور شفاف تحقیقات کا حکم دیا ہے ۔انہوں نے انتظامیہ سے ہنگامی بنیادوں پر واقعہ کی جامع رپورٹ طلب کر لی ہے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق آج اہم پریس کانفرنس کریں گے
چوہدری انوارالحق کی سخت ہدایت جاری کی ہیں کہ ذمہ داروں کا تعین کر کے ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی یقینی بنائی جائے ۔
اس کے علاوہ وزیر اعظم نے تتاپانی دھماکہ کا ریسکیو اداروں کو آپریشن فوری مکمل کرنے کا کہا ہے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:کسی کو ایک گلاس پانی نہیں پلایا پھر بھی وزیراعظم بن گیا، یقین نہیں الیکشن لڑوں گا کہ نہیں، چوہدری انوارالحق
اس موقع پر وزیر اعظم چوہدری انوارالحق نے متاثرہ خاندانوں سے اظہارِ ہمدردی کی اورمکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی ۔




