تتاپانی میں سکریب کے گودام میں دھماکہ،ایک فردجاں بحق تین زخمی

تتہ پانی (کشمیر ڈیجیٹل) تتاپانی تھانہ سٹی کی حدود میں تتا پانی بائی پاس روڈ پر سکریب کے گودام میں دھماکہ خیز مواد پھٹنے کے باعث المناک حادثہ پیش آیا۔

دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے ایک شہری موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ بچوں سمیت تین افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی سی بی میں سرفراز احمد کو نئی ذمہ داریاں مل گئیں

پولیس تھانہ تتا پانی کی نفری سمیت ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد کوٹلی ضلعی اسپتال ریفر کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بلاول بھٹو اور آزاد کشمیر کے نامزد وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور کی ملاقات

اہل علاقہ اور مقامی انتظامیہ زخمیوں کی دیکھ بھال اور مزید حفاظتی اقدامات کے لیے موقع پر موجود ہیں۔ تحقیقات شروع کردی گئی ہیں تاکہ دھماکے کی وجوہات معلوم کی جا سکیں۔

Scroll to Top