ایلون مسک کے بیٹے کی ٹرمپ کے سامنے شرارتوں کی دلچسپ ویڈیو وائرل

ایلون مسک اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ایک اہم ملاقات کے دوران مسک کے بیٹے کی شرارتیں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ اس وائرل ویڈیو میں ایلون مسک ایوان صدر میں صدر ٹرمپ کو اپنے محکمے سے متعلق بریفنگ دے رہے تھے کہ ان کے بیٹے نے کمرے میں قہقہے بکھیر دیے۔

ایلون مسک اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ایک اہم ملاقات کے درمیان ایلون مسک اپنے پیشہ ورانہ انداز میں بات کر رہے تھے کہ ان کے بیٹے نے ٹرمپ کے سامنے ان کی نقل اتارنی شروع کر دی، بچے کی شرارتیں ویڈیو میں دیکھی جا سکتی ہیں کبھی یہ بچہ ٹرمپ کے قریب جا کر ان سےباتیں کرتا ہے اور کبھی والد کے کاندھے پر چڑھ کر شرارتیں کرتا ہے، اس طرح ایک رسمی محفل کو بچے نے قہقہوں سے بھر دیا۔

ٹرمپ نے بھی بچے کی ان حرکتوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ بچہ بلاشبہ بہت ذہین ہے۔ اس ویڈیو نے نہ صرف ایلون مسک کے خاندان کی دلچسپ تصویر پیش کی ہے بلکہ سوشل میڈیا پر لوگوں کی توجہ بھی حاصل کی ہے جہاں اس ویڈیو کو بے شمار شیئرز اور تبصرے ملے ہیں۔

ایلون مسک اور ان کے بیٹے کی یہ ویڈیو اس وقت کے سنگین مذاکرات میں ایک غیر متوقع خوشگوار لمحہ ثابت ہوئی ہے۔

Scroll to Top