سری لنکن کرکٹ ٹیم کی دورہ پاکستان ادھورا چھوڑ کر وطن واپسی کی درخواست

اسلام آباد (کشمیر ڈیجیٹل) سری لنکن کرکٹ ٹیم کے منیجر کا کہنا تھا کہ کھلاڑی پاکستان کا دورہ ادھورا چھوڑ کر واپس جانا چاہتے ہیں۔

اس سے قبل سری لنکن کرکٹ ٹیم نے آج کا پریکٹس سیشن منسوخ کر دیا تھا۔

پاکستان ٹیم نے آج آرام کا فیصلہ کیا تھا جس کے بعد سری لنکا کرکٹ ٹیم نےبھی شام میں شیڈول پریکٹس سیشن منسوخ کردیا تھا۔

واضح رہے کہ سری لنکا کو پاکستان کے خلاف سیریز کے بقیہ 2 ون ڈے میچز اور پھر پاکستان میں سہ ملکی سیریز کھیلنی ہے۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ون ڈے کل راولپنڈی میں شیڈول ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:موٹر وے پر بس اور ٹریلر میں تصادم ، ڈرائیور، ہوسٹس جاں بحق

پاکستان کے دورے پر موجود سری لنکن کرکٹ ٹیم نے دورہ پاکستان ادھورا چھوڑ کر وطن واپسی کی درخواست کر دی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سری لنکن کرکٹ ٹیم جو ان دنوں پاکستان میں موجود اور قومی کرکٹ ٹیم سے ون ڈے سیریز کھیل رہی ہے۔ اس نے دورہ پاکستان ادھورا چھوڑ کر اپنے وطن واپس جانے کی درخواست کر دی ہے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے سری لنکن ہائی کمشنر اور ٹیم منیجر سے ملاقات کر کے انہیں مکمل سیکیورٹی کی یقین دہانی اور ٹیم کو فول پروف سیکیورٹی کی ضمانت دی ہے۔

وزیر داخلہ کی یقین دہانی کے بعد سری لنکن کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کو دورہ پاکستان مکمل کرنے ہدایت کر دی ہے اور ذرائع سری لنکن بورڈ کا کہنا ہے کہ دورہ ادھورا چھوڑ کر جانے والے کھلاڑی پر دو سال کی پابندی لگا دی جائے گی۔

دریں اثنا وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کچھ دیر میں سری لنکن کرکٹ ٹیم سے ملاقات کریں گے۔ جہاں وہ مہمان ٹیم کو حکومت پاکستان کی جانب سے کیے گئے فول پروف سیکیورٹی اقدامات پر بریف کریں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز جاری ہے اور دوسرا میچ کل پنڈی میں کھیلا جائے گا۔

ون ڈے سیریز کے بعد پاکستان میں ہی سری لنکا اور زمبابوے کے اشتراک سے ٹرائی نیشن ٹی 20 سیریز ہونی ہے، جس کو آئندہ برس ٹی 20 ورلڈ کپ کی تیاریوں کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔

Scroll to Top