سوات: تحصیل مٹہ کے علاقے شکردرہ میں منگل کو عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما ممتاز علی خان کی گاڑی کے قریب دھماکہ ہوا۔ پولیس کے مطابق، دھماکے کے نتیجے میں گاڑی کو معمولی نقصان پہنچا تاہم ممتاز علی خان محفوظ رہے۔
ڈی پی او سوات کے مطابق، سڑک کے کنارے بارودی مواد نصب کیا گیا تھا جو گاڑی کے گزرنے کے وقت پھٹ گیا۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی، علاقے کو گھیرے میں لیا اور شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے۔
یہ بھی پڑھیں: دہلی دھماکے:ارنب گوسوامی نے اپنی حکومت پر سنگین سوالات اٹھادیے
حکام نے دھماکے کی اصل وجہ معلوم کرنے اور حملہ آور کی شناخت کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
خبر میں تفصیل شامل کی جارہی ہے۔۔۔





