راولپنڈی (کشمیر ڈیجیٹل)نیشنل بچت سکیم کے تحت 1500 روپے مالیت کے پرائز بانڈز کی قرعہ اندازی کی تاریخ کا اعلان کر دیا ۔
1500 روپے مالیت کے پرائز بانڈز کی قرعہ اندازی 17 نومبر 2025 کو راولپنڈی میں ہو گی۔
نیشنل سیونگز سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس قرعہ اندازی میں جیتنے والے خوش نصیب افراد اپنی انعامی رقم اسٹیٹ بینک بی ایس سی کے فیلڈ دفاتر، منتخب کمرشل بینکوں یا نیشنل سیونگز سینٹرز سے مقررہ فارم پر حاصل کر سکیں گے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پرائز بانڈ 2025: قرعہ اندازی کب ہے؟تاریخیں,شہروں کی تفصیلات جانیں
انعامی رقم کی تفصیلات
پہلا انعام: 30 لاکھ روپے (1 انعام)
دوسرا انعام: 10 لاکھ روپے (3 انعامات)
تیسرا انعام: 18,500 روپے (1,696 انعامات)
اس کے ساتھ ساتھ انعامی رقم پر ٹیکس کی کٹوتی بھی کی جائے گی۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق ٹیکس فائلرز سے 15 فیصد اور نان فائلرز سے 30 فیصد ٹیکس وصول کیا جائے گا۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ ٹیکس فائلرز کو انعام کی رقم میں کم کٹوتی کا سامنا ہوگا۔
پچھلی قرعہ اندازی کے نتائج
اگست 2025 میں ہونے والی قرعہ اندازی میں 30 لاکھ روپے کا پہلا انعام بانڈ نمبر 790468 نے جیتا تھا۔
دوسرے انعامات (10 لاکھ روپے فی شخص) بانڈ نمبر 031085، 193673 اور 607650 کے نام رہے تھے۔
مزید 1,696 افراد کو 18,500 روپے کے انعامات ملے تھے۔
پاکستانی عوام کی دلچسپی
ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستانی عوام انعامی بانڈز کو ایک محفوظ اور منافع بخش سرمایہ کاری سمجھتے ہیں۔ ان کے مطابق انعامی بانڈز میں رقم محفوظ رہتی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ بڑے انعامات جیتنے کا موقع بھی ملتا ہے۔




