مایہ ناز پاکستانی کرکٹر بابراعظم نے انٹرنیشنل کرکٹ میں 15 ہزار رنز مکمل کر کے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔
یہ سنگ میل انہوں نے جنوبی افریقہ کے خلاف تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے تیسرے میچ میں عبور کیا، جس میں انہوں نے 32 گیندوں پر 27 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔
بابراعظم کے شاندار کیریئر میں ٹیسٹ میچز میں 4,366 رنز شامل ہیں، جبکہ ون ڈے کرکٹ میں انہوں نے 6,330 اور ٹی 20 انٹرنیشنل میں 4,302 رنز اسکور کیے ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ون ڈے میچز:جنوبی افریقہ کو 7 وکٹوں سے شکست،پاکستان نے سریز جیت لی
جنوبی افریقا کا پاکستان کو جیت کیلئے 144 رنز کا ہدف
ان کی مستقل مزاجی اور شاندار کارکردگی نے انہیں دنیا کے سب سے کامیاب بیٹسمینوں میں شامل کردیا ہے۔
Babar Azam gets to his 💯 in style.#BoysReadyHain l #PAKvAUS pic.twitter.com/stf7gs4hl9
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) March 31, 2022
پاکستان کرکٹ ٹیم کے مداح اور تجزیہ کار بابراعظم کی کارکردگی کی بھرپورتعریف کررہے ہیں، خاص طور پر اس سنگ میل کے موقع پر جس سے وہ پاکستان کیلئے ایک اورتاریخی لمحہ تخلیق کرنے میں کامیاب ہوئے۔
بابر اعظم نے 83 اننگز میں 15 سنچریاں مکمل کیں، اس سے قبل جنوبی افریقا کے ہاشم آملہ نے 86 اننگز میں 15 سنچریاں اسکور کی تھیں۔
اس سے قبل پاکستانی کپتان آسٹریلیا کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں تیز ترین 4 ہزار رنز بنانے والے ایشین کرکٹر بنے تھے۔
بابر اعظم نے 82 اننگز میں یہ سنگ میل عبور کیا جبکہ وہ ون ڈے کرکٹ میں دنیا کے دوسرے تیز ترین 4 ہزار رنز مکمل کرنے والے پلیئر بھی بن گئے۔
اس ریکارڈ نے بابراعظم کی انٹرنیشنل کرکٹ میں عظیم بیٹسمین کے طور پر پہچان کو مزید مستحکم کیا ہے۔




