کولمبو : سری لنکا نے پاکستان کے خلاف ون ڈے اور سہ ملکی ٹی 20 سیریز کے لیے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے ۔
سری لنکن کرکٹ بورڈ کے مطابق، چرتھ اسالنکا ون ڈے اور سہ ملکی ٹی 20 سیریز میں ٹیم کی قیادت کریں گے، جو 11 نومبر سے شروع ہو رہی ہے ۔
ابتدائی طور پر دلشان مدوشنکا کو ون ڈے اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا، لیکن گھٹنے کی چوٹ کی وجہ سے وہ ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے اور ان کی جگہ ایشان ملنگا کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے ۔
ٹی 20 اسکواڈ میں شامل متھیسا پتھیرانا بھی اس دورے سے محروم رہیں گے کیونکہ وہ سانس کی نالی کے انفیکشن سے صحت یاب ہو رہے ہیں۔ ان کی جگہ آسیتھا فرنینڈو کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے ۔
ون ڈے سیریز 11، 13 اور 15 نومبر کو کھیلی جائے گی، جس کے بعد ٹی 20 سہ ملکی سیریز 17 نومبر سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہوگی۔ سیریز بعد میں لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں منتقل ہوگی، جہاں فائنل 29 نومبر کو کھیلا جائے گا ۔
یہ دورہ اگلے سال بھارت اور سری لنکا کی مشترکہ میزبانی میں ہونے والے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کی تیاری کے اہم مرحلے کے طور پر بھی دیکھا جا رہا ہے ۔
ون ڈے: سکواڈ:
چرتھ اسالنکا (کپتان)، پتھم نسانکا، لاہیرو ادارا، کامل مشرا، کوسل مینڈس، سدیرا سمارا وکراما، کامندو مینڈس، جنیت لیاناگے، پون رتھنائیکے، وینندو ہسارنگا، مہیش تھیکشنا، جیفری وینڈرسے، دوشمنتھا مادھوشامے، ایشمانتھا، پراشنانند، اور ملنگا شامل ہیں
ٹی ٹوئنٹی سکواڈ:
چارتھ اسالنکا (کپتان)، پاتھم نسانکا، کوسل مینڈس، کوسل پریرا، کامل مشرا، داسن شاناکا (وی سی)، کامندو مینڈس، بھانوکا راجا پاکسے، جنیت لیاناگے، ونیندو ہسرنگا، مہیش تھیکشانا، دشن ہیمانتھا، دوشمانتھ اسنانڈا اور نوشمانتھ اسنانڈا ٹیم کا حصہ ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ایشیا کپ ٹرافی معاملہ : چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے آئی سی سی کو آئینہ دکھا دیا




