سری آویڑہ (کشمیر ڈیجیٹل) آویڑہ میں یاد رفتگاں کے نام سے 3 روزہ والی بال ٹورنامنٹ کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس میں شائقینِ والی بال کی بڑی تعداد نے بھرپور شرکت کی۔ اس تقریب میں کھیلوں کے فروغ کے حوالے سے عوامی جوش و خروش دیدنی تھا۔
ٹورنامنٹ کا افتتاح اسسٹنٹ کمشنر باغ سید کلیم عباس نے بطور مہمانِ خصوصی کیا۔ ان کے ہمراہ معروف شخصیات ڈاکٹر راجہ عبدالحفیظ، راجہ عامر فاروق، راجہ شاہد خورشید، راجہ شکیل، راجہ ذیشان اکرم، عبداللہ شہزاد، راجہ سبیل، راجہ اسلم، راجہ ساجد اسحاق، راجہ حسن شہزاد، راجہ فیصل صدیق، راجہ سجاد، راجہ ماجد، راجہ افراز اشرف، راجہ ابرار اشرف، راجہ صارف فاروق، راجہ فدا اور راجہ عاشق سمیت عوام علاقہ اور شائقین والی بال کی بڑی تعداد موجود تھی۔
ٹورنامنٹ انتظامیہ نے اسسٹنٹ کمشنر کلیم عباس کا گراؤنڈ پر آمد کے موقع پر شاندار استقبال کیا۔ افتتاحی تقریب کے دوران اسسٹنٹ کمشنر کلیم عباس اور ڈاکٹر عبدالحفیظ نے حاضرین سے خطاب بھی کیا۔
اپنے خطاب میں اسسٹنٹ کمشنر کلیم عباس نے ٹورنامنٹ انتظامیہ کو بہترین سپورٹس ایونٹ کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ سری آویڑہ کے عوام میں یک جہتی مثالی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں کے لوگوں نے ہمیشہ اجتماعیت اور مثبت سماجی کاموں کو فروغ دیا ہے۔ انہوں نے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ “سپورٹس مین سپرٹ کے ساتھ سب آگے بڑھیں، آویڑہ کے نوجوانوں نے جس لگن سے یہ ایونٹ منعقد کیا ہے، وہ واقعی قابلِ تحسین ہے۔”
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کو بڑا جھٹکا: شہریت کے ثبوت سے متعلق حکم نامہ کالعدم قرار
ڈاکٹر راجہ عبدالحفیظ نے اپنے خطاب میں کہا کہ “سری آویڑہ ہمارا گھر ہے، ہم اپنے نوجوانوں عامر فاروق اور انتظامی کمیٹی کو یقین دلاتے ہیں کہ ہم ہر وقت حاضر ہیں۔ جہاں آپ کو ہماری ضرورت ہوگی ہم آپ کے ساتھ ہوں گے۔” انہوں نے نوجوانوں کو گاؤں کی ترقی اور سماجی کاموں میں فعال کردار ادا کرنے کی تلقین کی اور کہا کہ “آپ نے اپنے اسلاف کو یاد رکھا، اس پر آپ سب مبارک باد کے مستحق ہیں۔”
یہ بھی پڑھیں: بابر اعظم کا کارنامہ،ٹی 20انٹرنیشنل میں بڑا ریکارڈ بنا لیا
آخر میں میزبان عامر فاروق نے مہمانِ خصوصی اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ یاد رفتگاں والی بال ٹورنامنٹ کا یہ آغاز نہ صرف کھیلوں کے فروغ کی علامت ہے بلکہ آویڑہ کے نوجوانوں کی اجتماعی کوششوں کا بہترین مظہر بھی ہے۔




