پاکستان کی آٹو انڈسٹری میں ایک نئی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ ٹویوٹا کراس رعایت کے ساتھ اب خریداروں کیلئے شاندار آفر متعارف کرائی گئی ہے۔ کمپنی کا مقصد خریداروں کو بہتر سہولیات فراہم کرنا اور بیرون ملک پاکستانیوں کیلئے خریداری کے عمل کو آسان بنانا ہے۔
نجی بینک نے ٹویوٹا کمپنی کے ساتھ شراکت داری کرتے ہوئے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ (RDA) رکھنے والے صارفین کیلئے نئی آفر پیش کی ہے۔ اس شراکت کے تحت روشن اکاؤنٹ ہولڈرز جو ٹویوٹا کراس خریدیں گے، انہیں گاڑی کے ساتھ اضافی اشیاء اور رعایت فراہم کی جائے گی۔ یہ سہولت “روشن اپنی کار” پروگرام کا حصہ ہے، جس کا مقصد بیرون ملک پاکستانیوں کیلئے پاکستان میں گاڑیاں خریدنے کے عمل کو زیادہ آسان بنانا ہے۔
اس آفر کے تحت روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ رکھنے والے صارفین کو بغیر کسی اضافی قیمت کے خصوصی پیکیج دیا جائے گا جس میں گاڑی کا ٹاپ کور، کی چین، ٹشو باکس، میٹس، کار پرفیوم، انڈر کوٹنگ، Loyalty Card، اسٹیئرنگ کور، ڈیش کور، فل فلورنگ اور سن شیڈز شامل ہیں۔ یہ تمام اشیاء روشن اکاؤنٹ ہولڈرز کو بطور اضافی سہولت فراہم کی جا رہی ہیں تاکہ انہیں بہترین قدر حاصل ہو۔
مزید برآں، صارفین کو گاڑی کی مکینیکل سروس پر پندرہ فیصد رعایت بھی دی جائے گی۔ ساتھ ہی پک اینڈ ڈراپ سروس کی سہولت بھی شامل ہے تاکہ صارفین کو مکمل آسانی فراہم کی جا سکے۔ یہ آفر 31 جون 2026 تک دستیاب ہے اور اس سے فائدہ وہی صارفین اٹھا سکتے ہیں جو روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ رکھتے ہیں۔ تاہم، کمپنی نے واضح کیا ہے کہ اس پیشکش پر شرائط و ضوابط لاگو ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ایلون مسک نے نیا مصنوعی ذہانت انسائیکلوپیڈیا ”گروکی پیڈیا“ لانچ کر دیا
ٹویوٹا کی یہ آفر پاکستانی آٹو مارکیٹ میں خریداروں کیلئے نئی سہولت قرار دی جا رہی ہے۔ ٹویوٹا کراس رعایت اور اضافی سروس پیکج بیرون ملک پاکستانیوں کو بہتر خریداری تجربہ فراہم کرے گا۔ یہ پیشکش نہ صرف صارفین کیلئے معاشی طور پر فائدہ مند ہے بلکہ آٹو سیکٹر کیلئے مثبت پیش رفت بھی ثابت ہو سکتی ہے۔




