پرائز بانڈ 2025: قرعہ اندازی کب ہے؟تاریخیں,شہروں کی تفصیلات جانیں

اسلام آباد (کشمیر ڈیجیٹل) نیشنل سیونگز پاکستان نے سال 2025 کے لیے پرائز بانڈز کا مکمل شیڈول جاری کر دیا ہے، جس میں مختلف مالیت کے بانڈز کی قرعہ اندازی کی تاریخیں اور شہر شامل ہیں۔ پرائز بانڈ شیڈول کے مطابق قرعہ اندازیوں کا آغاز جنوری 2025 سے ہوا جبکہ آخری قرعہ اندازی دسمبر 2025 میں منعقد کی جائے گی۔

یہ شیڈول 100، 200، 750، 1500، 7500، 15000، 25000 اور 40000 روپے کے پرائز بانڈز پر مشتمل ہے۔ نیشنل سیونگز کے مطابق اگر کسی قرعہ اندازی کی تاریخ عام تعطیل پر آ جائے تو وہ اگلے کام کے دن منعقد کی جائے گی۔


انعامی تفصیلات:

  • 100 روپے بانڈ: پہلا انعام 7 لاکھ، دوسرا 2 لاکھ، تیسرا 1 ہزار روپے۔
  • 200 روپے بانڈ: پہلا 7 لاکھ 50 ہزار، دوسرا 2 لاکھ 50 ہزار، تیسرا 1,250 روپے۔
  • 750 روپے بانڈ: پہلا 15 لاکھ، دوسرا 5 لاکھ، تیسرا 9,300 روپے۔
  • 1500 روپے بانڈ: پہلا 30 لاکھ، دوسرا 10 لاکھ، تیسرا 18,500 روپے۔
  • 7500 روپے بانڈ: پہلا 1 کروڑ 50 لاکھ، دوسرا 50 لاکھ، تیسرا 93,000 روپے۔
  • 15000 روپے بانڈ: پہلا 3 کروڑ، دوسرا 1 کروڑ، تیسرا 1,85,000 روپے۔
  • 25000 روپے بانڈ: پہلا 5 کروڑ، دوسرا 1 کروڑ 50 لاکھ، تیسرا 3,12,000 روپے۔
  • 40000 روپے بانڈ: پہلا 7 کروڑ 50 لاکھ، دوسرا 2 کروڑ 50 لاکھ، تیسرا 5 لاکھ روپے۔

پرائز بانڈ کے ذریعے قسمت آزمائی:

پرائز بانڈ ایک ایسا قانونی سرمایہ کاری کا ذریعہ ہے جس کے ذریعے لوگ محفوظ انداز میں اپنی رقم لگاتے ہیں اور قرعہ اندازی کے ذریعے انعام جیتنے کا موقع پاتے ہیں۔ اس اسکیم کا آغاز 1960 میں ہوا تھا اور اسے اب بھی “سونا نما سرمایہ کاری” کہا جاتا ہے۔ یہ بانڈ بیئرر انسٹرومنٹ ہوتے ہیں، یعنی جس کے پاس بانڈ ہے، وہی اس کا مالک ہوتا ہے۔ ہر تین ماہ بعد نیشنل سیونگز کی جانب سے ملک کے مختلف شہروں میں قرعہ اندازی کی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: قومی بچت اسکیم : بہبود سیونگ سرٹیفکیٹس پر ماہانہ منافع,محفوظ سرمایہ کاری

انعام وصول کرنے کا طریقہ:

انعام جیتنے والے افراد کو فارم بھر کر، شناختی کارڈ کی کاپی اور اصل بانڈ کے ساتھ نیشنل سیونگز کے دفتر میں درخواست دینا ہوتی ہے۔ بڑے انعام والے بانڈز (ایک ملین سے زائد) کی تصدیق PSPC سے کی جاتی ہے۔ نیشنل سیونگز پاکستان کے مطابق پرائز بانڈ شیڈول 2025 عوام کے لیے باقاعدگی سے اپ ڈیٹ کیا جاتا ہے تاکہ شہری اپنی اگلی قرعہ اندازیوں کی تاریخیں، شہر اور انعامات بآسانی دیکھ سکیں۔

Scroll to Top