جدہ (کشمیر ڈیجیٹل)وزیراعظم شہبازشریف سعودی عرب پہنچ گئے، وزیراعظم کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے ساتھ اہم ملاقات ہوئی ہے۔
ملاقات میں پاک سعودی تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اوردیگر شعبوں میں تعاون کے فروغ پر گفتگو ہوئی ۔
قبل ازیں وزیر اعظم فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹیو کانفرنس میں شرکت کیلئے وفد کے ہمراہ ریاض پہنچے،کنگ خالد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پہنچنے پر ریاض کے نائب گورنر نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔
دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تجارت اور کاروباری معاملات کو فروغ دینے کے حوالے سے گفتگو کی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:2030 میں دو رمضان! مسلمان ایک ہی سال میں 36 روزے رکھیں گے




