سابقہ ملکہ

تھائی لینڈ کی سابقہ ملکہ93 سال کی عمر میں چل بسیں،پاکستان کا اظہار افسوس

بنکاک : تھائی لینڈ کی سابقہ ملکہ سری کٹ 93 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں ۔

ملکہ سری کٹ 2019 سے ہسپتال میں زیر علاج تھیں ، جنہیں خون میں انفیکشن اور دیگر متعدد بیماریوں کا سامنا تھا ۔

وہ بادشاہ بھومی بون ادیولیادیت کے ساتھ سات دہائیوں تک تھائی معاشرت اور ثقافت میں نمایاں کردار ادا کرتی رہیں ۔

ملکہ سری کٹ اپنی خوب صورتی، نفاست اور فیشن کے منفرد ذوق کی وجہ سے بین الاقوامی سطح پر سٹائل آئیکون کے طور پر جانی پہچانی جاتی تھیں ۔

ان کی خدمات میں تھائی ریشم کی صنعت کو فروغ دینا اور مقامی دست کاریوں کی بحالی کو خاص اہمیت حاصل رہی ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:برطانوی حکومت کا آج سے گھڑیاں ایک گھنٹہ پیچھے کر نے کا فیصلہ

2012 میں فالج کے باعث وہ عوامی سرگرمیوں سے کنارہ کش ہو گئی تھیں ۔

ان کے انتقال کے بعد تھائی شاہی خاندان اور درباری عملے کے لیے ایک سالہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے ۔

تھائی وزیرِاعظم انوتن چرن ویرکُل نے مادر ملکہ کے انتقال کے بعد اپنا دورہ ملائیشیا منسوخ کر دیا ۔

جہاں اتوار سے منگل تک آسیان رہنماؤں کی سمٹ منعقد ہونی تھی ۔ کابینہ ہفتے کے روز ان کی شاہی تدفین کے انتظامات پر غور کرے گی ۔

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے ملکہ سری کٹ کے انتقال پر تھائی بادشاہ ، شاہی خاندان اور عوام سے دلی ہمدردی و رنج و غم  کا اظہار کیا ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:چین نے دنیا کا سب سے طاقتوراور بڑا الیکٹرک کارگوجہاز لانچ کردیا

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام تھائی قوم کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور دکھ کی اس گھڑی میں تھائی عوام کے ساتھ کھڑا ہے ۔

صدر نے مادر ملکہ کی خدمات اور وقار کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا ۔

Scroll to Top