برطانوی حکومت کا آج سے گھڑیاں ایک گھنٹہ پیچھے کر نے کا فیصلہ

لندن (کشمیر ڈیجیٹل)سردیوں کی آمد آمد، برطانیہ میں آج تمام گھڑیاں ایک گھنٹہ پیچھے کر دی جائیں گی۔ تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں موسم گرما کا وقت ختم اور سردیوں کی آمد کا آغاز ہو گیا۔

سردیوں کی آمد کے اعلان کے پیش نظر آج رات دو بجے گھڑیاں ایک گھنٹہ پیچھے کردی جائیں گی، ہفتہ اور اتوار کی شب دو بجتے ہی گھڑیوں کو ایک گھنٹہ پیچھے کر دیا جائے گا۔

گھڑیاں ایک گھنٹہ پیچھے کرنے کا مقصد سورج کی روشنی سے زیادہ سے زیادہ مستفید ہونا ہے، برطانوی میڈیا کے مطابق ونٹر ٹائم اگلے سال 29 مارچ تک جاری رہے گا اور 29 مارچ کو برطانیہ کامعیاری وقت دوبارہ بحال ہوگا۔

برطانیہ میں یہ عمل ہر سال اکتوبر کے آخری اتوار کو کیا جاتا ہے، گھڑیاں پیچھے کرنے سے اتوار کی صبح لوگوں کو ایک گھنٹہ زائد سونے کا موقع میسر آئے گا۔

میڈیا کے مطابق لیپ ٹاپ اور اسمارٹ فون میں وقت خود ہی درست ہو جاتا ہے لیکن کار میں لگی گھڑیوں کو خود درست کرنا پڑتا ہے، اس طرح دیگر گھڑیوں کو بھی خود ایک گھنٹہ پیچھے کرنا پڑتا ہے۔

وقت کی تبدیلی کی وجہ سے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان وقت کا فرق چار گھنٹے سے بڑھ کر پانچ گھنٹے ہو جاتاہے جو کہ انتیس مارچ سے دوبارہ چار گھنٹے ہو جاتا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ٹماٹر کی قیمتوں میں نمایاں کمی، دیگر سبزی و پھل بدستور مہنگے

Scroll to Top