راولپنڈی (کشمیر ڈیجیٹل)26نومبر احتجاج میں درج مقدمے میں انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے علیمہ خان کے ضامن کی پراپرٹی بحق سرکار قرق کرنے کا حکم جاری کر دیا۔
اے ٹی سی جج امجد علی شاہ نے مقدمے کی سماعت کی۔ علیمہ خان عدالت سے جاری وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کرنے کے باوجود پیش نہ ہوئیں۔
عدم پیشی پر عدالت نے ڈی جی نادرا کو علیمہ خان کا قومی شناختی کارڈ بلاک اور گورنر اسٹیٹ بینک کو تمام بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے حکم دیا کہ علیمہ خان کا پاسپورٹ بھی بلاک کیا جائے۔
عدالت نے سخت ریمارکس دیے کہ ملزمہ ہر جگہ موجود ہوتی ہے لیکن عدالت پیش نہیں ہوتی، ملزمہ کی حاضری کو صورت یقینی بنائی جائے گی۔
مقدمے کی سماعت پیر 27اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی۔
دوسری جانب، پانچ اکتوبر کو پی ٹی آئی احتجاج کے دوران پولیس پر تشدد کے کیس میں انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان اور بھانجا شیر شاہ کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے سماعت کی۔ عظمیٰ خان کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کی گئی۔عدالت نے ضمانت پر مزید سماعت 5 دسمبر تک ملتوی کر دی۔
ملزمان عبوری ضمانت کی معیاد ختم ہونے پر عدالت پیش ہوئے۔دوران سماعت، پراسیکیوٹر نے استدعا کہ مقدمے کا ریکارڈ موجود نہیں ہے، عدالت اس میں تاریخ دے دے۔
انسداد دہشت گردی راولپنڈی نے ڈی جی نادرا کو حکم دیا کہ علیمہ خان کا قومی شناختی کارڈ بلاک کیا جائے، ڈی جی پاسپورٹ کو علیمہ خان کا پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم دیا، گورنر اسٹیٹ بینک کو حکم جاری کیا کہ علیمہ خان کے تمام بینک اکاؤنٹس منجمد کئے جائیں۔
عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ملزمہ ہر جگہ موجود ہوتی ہے،عدالت پیش نہیں ہوتی، ملزمہ کی حاضری ہر صورت یقینی بنائی جائے گی، عدالت نے مقدمہ کی سماعت پیر 27اکتوبر تک ملتوی کر دی۔
عدالت نے ایس پی راول ڈویژن سعد ارشد اور ڈی ایس پی نعیم کو جعلی رپورٹ جمع کرانے پر شو کاز نوٹس جاری کرتے ہوئے انہیں توہینِ عدالت کے الزام میں ذاتی حیثیت میں طلب کیا تھا۔
عدالت نے ریمارکس میں کہا تھا کہ پولیس رپورٹ میں کہا گیا کہ علیمہ خان چھپ گئی ہیں جبکہ وہ اڈیالہ جیل اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر دیکھی گئی ہیں۔
20 اکتوبر کو بھی جج امجد علی شاہ نے مسلسل غیر حاضری پر علیمہ خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:یواے ای : شہری کی قسمت بدل گئی،7 ارب 65 کروڑ 51 لاکھ کی بڑی لاٹری جیت لی




