(کشمیر ڈیجیٹل) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جمعرات کے روز جنوبی افریقہ اور سری لنکا کے خلاف وائٹ بال سیریز کے لیے قومی ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے ٹیموں کا اعلان کر دیا ہے۔
اس موقع پر سب سے اہم خبر سابق کپتان بابر اعظم کی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں واپسی ہے۔ پی سی بی کے مطابق سلمان علی آغا کو ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت سونپی گئی ہے، جبکہ شاہین شاہ آفریدی کو ون ڈے ٹیم کا کپتان برقرار رکھا گیا ہے۔ دونوں فارمیٹس میں تجربہ اور نوجوان کھلاڑیوں کا متوازن امتزاج ٹیم کا حصہ ہے۔
ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل 15 کھلاڑیوں میں سلمان علی آغا (کپتان)، عبدالصمد، ابرار احمد، بابر اعظم، فہیم اشرف، حسن نواز، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، محمد سلمان مرزا، نسیم شاہ، صاحبزادہ فرحان (وکٹ کیپر)، صائم ایوب، شاہین شاہ آفریدی، عثمان خان (وکٹ کیپر) اور عثمان طارق شامل ہیں۔
ریزرو کھلاڑیوں میں فخر زمان، حارث رؤف اور صوفیان مقیم شامل ہیں۔
دوسری جانب 16 رکنی ون ڈے اسکواڈ کی قیادت شاہین شاہ آفریدی کریں گے۔ دیگر کھلاڑیوں میں ابرار احمد، بابر اعظم، فہیم اشرف، فیصل اکرم، فخر زمان، حارث رؤف، حسیب اللہ، حسن نواز، حسین طلعت، محمد نواز، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، صائم ایوب اور سلمان علی آغا شامل ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق نوجوان فاسٹ بولر عثمان طارق کو پہلی بار ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے، جبکہ عبدالصمد اور نسیم شاہ کی بھی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ ون ڈے اسکواڈ میں فیصل اکرم، حارث رؤف اور حسیب اللہ کو شامل کر کے ٹیم کے کمبی نیشن کو متوازن بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔
پی سی بی نے آئندہ سیریز کا شیڈول بھی جاری کیا ہے۔
- ٹی ٹوئنٹی سیریز بمقابلہ جنوبی افریقہ: 28 اکتوبر تا یکم نومبر
- ون ڈے سیریز بمقابلہ جنوبی افریقہ: 4 تا 8 نومبر (فیصل آباد)
- ون ڈے سیریز بمقابلہ سری لنکا: 11 تا 15 نومبر (راولپنڈی)
- ٹی ٹوئنٹی ٹرائی نیشن سیریز (پاکستان، سری لنکا، زمبابوے): 17 تا 29 نومبر (راولپنڈی اور لاہور)
یہ تمام ہوم سیریزز پاکستان ٹیم کے لیے آئندہ بین الاقوامی کرکٹ سائیکل سے قبل تیاریوں کا اہم حصہ ہوں گی، جن میں نوجوان اور تجربہ کار کھلاڑیوں کو یکجا کر کے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا اور چین کے مابین تعمیری کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں، پاکستانی سفیر




