سونا

پاکستان میں سونا مزید ایک ہزار400 روپے فی تولہ سستا، خواتین کیلئے بڑی خبرآگئی

لاہور(کشمیر ڈیجیٹل)سونے کی مقامی اور بین الاقوامی قیمتوں میں کمی ہوگئی، سونا فی تولہ 14 سو روپے سستا ہوگیا۔

مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونا 1400 روپے سستا ہو کر 4 4لاکھ 37 ہزار 362 روپے کی سطح پر آگیا۔

10 گرام سونے کی قیمت میں 1200 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 81 ہزار 430 روپے ریکارڈ کی گئی۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی، جہاں فی اونس سونا 17 ڈالر سستا ہو کر 4235 ڈالر پر آ گیا۔

تاجروں کے مطابق سونے کی قیمتوں میں یہ کمی ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ اور عالمی اقتصادی حالات کے باعث دیکھنے میں آئی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ آئندہ دنوں میں سونے کی قیمتوں میں مزید ردوبدل کا امکان ہے۔

جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونا 7 ہزار538 روپے سستا ہونے کے بعد 4لاکھ 37 ہزار 362 روپے کا ہو گیا ، اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 6 ہزار 463 روپے کمی ہوئی جس سے 10 گرام سونا 3 لاکھ 74 ہزار 967 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

واضح رہے گزشتہ تین دنوں سے مسلسل سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی جا رہی ہے۔ جس کی وجہ سے سونے کی قیمتیں بلند ترین سطح سے نیچے آ گئی ہیں۔

دوسری جانب گزشتہ روز عالمی منڈی میں سونے کی فی اونس قیمت میں 5 سال کی سب سے بڑی گراوٹ ریکارڈ کی گئی تھی۔

خبر ایجنسی کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 250 ڈالر کی کمی ہوئی، سونے کی قیمت 5.3 فیصد کی کمی کے بعد 4 ہزار 115 ڈالر فی اونس پر آ گئی، پیر کے روز فی اونس قیمت 4 ہزار 381 ڈالر کی بلند ترین سطح پر تھی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر ترقیاتی ورکنگ پارٹی کا اہم اجلاس، کروڑوں مالیتی منصوبوں پر غور