راولاکوٹ(کشمیر ڈیجیٹل)راولاکوٹ، لنڈا بازار کا دلچسپ واقعہ۔۔!سردیوں کی آمد آمد،لنڈا بازار میں سردیوں کیلئے جوتے خریدنے آنیوالا شخص دکان پر سجائے گئے جوتے کو دیکھتے ہی دکان سے جوتا اٹھا لیا۔
اسی دوران خریدار نے ایک لمبا شوز اٹھایا اور اسے اپنے پائوں میں ڈال لیا اور سائز چیک کرکے اپنا پائوں باہر نکالنے ہی لگا تھا کہ پائوں جوتے میں ہی پھنس گیا ۔
دکان میں موجود لوگوں نے شہری کو باہر نکالنے کی بہت کوشش کی مگر پائوں جوتے سے نہ نکل سکا، پاس کھڑے لوگ ہنس ہنس کر لوٹ پھوٹ ہوگئے۔
جوتے میں پھنسے شہری کی ویڈیو وائرل ، دکاندار کے زور لگانے کے باجود شہری کو نہ نکالا جاسکا۔ تاہم بڑی تگ دودو کے بعد بڑی ٹیکنک کے بعد پائوں سے جوتا نکالا گیا تاہم وہاں پر موجود شہریوں کے قہقہے لگ گئے
مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر کا ایک اور بڑا اعزاز، فیصل اقبال رتیال نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے سی ای او تعینات




