فرسٹ ویمن بینک کی نجکاری کا معاہدہ طے پا گیا، فیلڈ مارشل عاصم منیرکی خصوصی شرکت

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)اسلام آباد میں فرسٹ ویمن بینک کی نجکاری کے معاہدے پر دستخط کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے خصوصی شرکت کی۔

یہ معاہدہ جی ٹو جی فریم ورک کے تحت طے پایا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اس معاہدے سے پاکستان کی معیشت کو فائدہ پہنچے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے ساتھ پاکستان کے معاشی تعلقات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مشترکہ منصوبے دونوں ملکوں کے مفاد میں ہیں اور اس طرح کے اقدامات سے باہمی تعاون مزید مضبوط ہوگا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:مہاجر سیٹیں ختم ہونے کے بعد یہ نظام چند ماہ بھی نہیں چل سکے گا، عبدالماجد خان

Scroll to Top