اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے،شدت5.6ریکٹر سکیل ریکارڈ

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)اسلام آباد ، راولپنڈی سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کےجھٹکے محسوس کیے گئے

پشاور ،مردان، سوات سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کےجھٹکے۔کوہستان ، تورغر، مانسہرہ ، بالاکوٹ، چترال ، بٹگرام میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے

زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا ۔ لوگوں کی بڑی تعداد گھروں،دکانوں اور دفاتر سے باہر نکل آئے ۔
زلزلے کی شدت 5.6 ریکٹر سکیل ریکارڈ

زلزلہ افغانستان کے علاقے کوہ ہندو کش ہے جو 120 کلو میٹر گہرائی میں آیا ۔ کسی بھی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی
مزید یہ بھی پڑھیں:پہلا روزہ 19 فروری 2026 کو ہوگا، انجمن فلکیات یواے ای نے تاریخ بتادی

Scroll to Top