سدھنوتی(کشمیر ڈیجیٹل آزاد جموں کشمیر میں سدھنوتی بلوچ کے تھانہ سٹی کی حدود میں واقع گائوں تالا واڑی میں مبینہ قتل کی لرزہ خیز واردات۔
اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر کے نائب قاصد 50 سالہ سردار ریاض کو چھریوں کے وار سے قتل کردیا گیا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق شادی کی تقریب میں معمولی تلخ کلامی کے باعث ادریس نامی شخص کی جانب سے خنجر سے ریاض پر وار کیا گیا۔
پولیس انتظامیہ بلوچ نے نعش قبضے میں لیکر پوسٹمارٹم کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹرز اسپتال بلوچ منتقل کردی۔
سدھنوتی :پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکےضابطے کی کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ملزم سے انوسٹی گیشن جاری ہے،آصف عظیم ایس ایچ او بلوچ
مزید یہ بھی پڑھیں:نکیال:سانپ کے ڈسنے سے 6 سالہ بچی جاں بحق



