اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)پنجاب میں تمام سڑکیں بند ، ملک بھر میں اشیا ضروریہ(commodities) اور سبزیوں کی قیمت میں ہوشربا اضافہ ہوگیا ہے۔
ٹماٹر 500 ، پیاز آلو 100، بھنڈی 254 ، بند گوبھی 260، ٹینڈا 250 ، مٹر 400، کدو 160 ، شملہ
180 روپے میں فروخت ہورہے ہیں۔
شوہر کی پروڈکشن میں کام کرنے کا کوئی فائدہ نہیں اٹھایا،شوٹنگ پر تاخیر سے پہنچنے پر ڈانٹ پڑتی تھی، زارا نور عباس
اسی طرح دال ماش 520، چنے 480، باسمتی چاول 380، چینی 190 ، سرخ مرچ 800 ، گھی درجہ اول 560 روپے کلو تک پہنچ گیا۔
چکی آٹا 130 ،شیور مرغی کا گوشت 600 روپے کلو، تازہ دودھ 250 روپے لیٹر بیچا جارہا ہے، اتوار بازار بھی مہنگائی کی لپیٹ میں آچکے ہیں۔
واضح رہے کہ اسلام آباد ، راولپنڈی میں بھی امن وامان کی صورتحال کو کنٹرول کرنے کیلئے چاروں اطراف کی سڑکیں بند کردی گئی ہیں
جبکہ لاہور شہر میں امن و امان کی صورتحال خراب ہونے کے خدشے کے پیش نظر شہر کے متعدد مقامات کو ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا ہے۔
مانگا منڈی کے مقام پر ملتان روڈ بھی دونوں اطراف سے بند ہے، ایوان عدل سے پوسٹ ماسٹر جنرل جانے والے راستے بھی بند ہیں، چونگی دوگیج پر بھی ہر قسم کی ٹریفک کے لئے رکاوٹیں کھڑی کی گئی ہیں۔
لاہور سے اسلام آباد، عبدالحکیم اور سیالکوٹ جانے والی موٹر ویز بھی بند ہیں، چونگی امر سدھو پر دونوں اطراف میں رکاوٹیں کھڑی کر دی گئی ہیں، داروغہ والا سے سلامت پورہ دونوں اطراف سے سڑک بند ہے۔
چین کا پاک افغان کشیدگی پر اظہار تشویش،چینی شہریوں کا تحفظ یقینی بنانے کا مطالبہ
ٹھوکر نیاز بیگ سے بابو صابو جانے والا راستہ بند ہے اور کرول گھاٹی سے رنگ روڈ کو بھی بند کر دیا گیا، للیانی بھی دونوں اطراف سے بند ہے جبکہ سمن آباد سے سکیم موڑ جانے والا راستہ بھی رکاوٹیں لگا کر بند کر دیا گیا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:سردار عبدالقیوم نیازی،خواجہ فاروق احمد ملاقات، عمران خان کی رہائی کیلئے جدوجہد جاری رکھنے کا عزم



