مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے رہنما ء سابق امیدوار اسمبلی حلقہ ایل اے 26لوئر نیلم انجینئر سید یاسر کاظمی نے مسلم کانفرنس کو خیر آباد کہہ دیا۔
انجینئر سید یاسر کاظمی کا کہنا ہے کہ مسلم کانفرنس نے حالیہ عوامی ایکشن کمیٹی کے احتجاج کے دوران ریاست کے عوام کے ساتھ جو براہ راست ٹکراؤ کا ماحول پیدا کیا ۔۔
ٹاکرائو کے ماحول سے کشمیر ی عوام کے دلوں میں ریاستی جماعت کے خلاف سخت نفرتیں پیدا ہوئی ہے کشمیر ی عوام اپنے بنیادی حقوق مسائل کے لئے جدوجہد کررہے تھے
انکا کہنا تھا کہ ایسے حالات میں ریاست کی سب سے دیرینہ جماعت کا یہ عمل کسی بھی لحاظ سے مفاد عامہ کے خلاف تھا مسلم کانفرنس کے ساتھ اپنی اور خاندان کی دیرینہ وابستگی کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
انجینئریاسر کاظمی نے 2021 ء قانون ساز اسمبلی حلقہ ایل اے چھبیس سے مسلم کانفرنس کے ٹکٹ سے الیکشن میں حصہ لیا تھا۔۔۔
مزید یہ بھی پڑھیں:میرپور: بیرون ممالک میں ملازمت کا جھانسہ ،ایجنٹ مافیا سے چھٹکارے کیلئے کمیٹیاں تشکیل




